تازہ تر ین

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ ”کماﺅ پوت“ بن گیا, بڑی خبر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زےر صدارت اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس مےں پنجاب حکومت کی جانب سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور مےں لگائے گئے 100مےگاواٹ کے سولر منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ کو برےفنگ مےں بتاےا کہ 100مےگاواٹ کے سولرمنصوبے سے اےک برس مےںمنافع کی مد مےں حاصل ہونےوالے90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے مےں جمع کرا دےئے گئے ہےں۔وزےراعلیٰ شہباز شرےف کو اس موقع پر چےئرمےن قائداعظم سولرپاور کمپنی عارف سعےد نے 100 مےگاواٹ کے سولرمنصوبے سے اےک برس مےںمنافع کی مد مےں حاصل ہونےوالے 90کروڑ روپے کا چےک دےا۔وزےراعلیٰ نے سولر منصوبے سے حاصل ہونےوالے 90کروڑ روپے ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کےلئے دےنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ےہ رقم صوبے کے عوام کو صحت کی معےاری سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی اورپنجاب حکومت کے100مےگاواٹ کے سولر منصوبے سے حاصل ہونے والے منافع کی پائی پائی شفاف طرےقے سے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف ہوگی۔انہوںنے کہا کہ قائد اعظم سولر پاور کمپنی نے اےک برس مےںسولر منصوبے سے منافع کی مدمےں 90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے مےں جمع کرائے ہےںاورےہ پنجاب حکومت کے 100مےگاواٹ کے سولر منصوبے کی شاندار کارکردگی ہے۔انہوںنے کہا کہ چےئرمےن قائد اعظم سولر پاور لمیٹڈ اوردےگر حکام نے سولر منصوبے کو کامےاب بنانے کےلئے دن رات محنت کی ہے۔پاکستان مےں پنجاب حکومت نے100مےگاواٹ کا سولر منصوبہ لگاکر نہ صرف اندھےروں کو دورکرنے کےلئے موثر اقدام اٹھا ےاہے بلکہ اس منصوبے کو پےشہ ورانہ انداز سے چلاےا جارہا ہے اورآج ےہ منصوبہ جہاں اندھےرے دور کررہا ہے وہاں پر اس منصوبے سے حاصل ہونے والے وسائل سے محکمہ صحت کو دےئے جارہے ہےں جس سے صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے مےں بھی مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ قائداعظم سولر پاور پرائےوےٹ لمیٹڈنے 90کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے مےں جمع کرائے ہےں اوراس منصوبے کی کارکردگی نےپرا کے مقررہ کردہ ٹارگٹ سے چار فےصد زائد رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج اےک تارےخی دن ہے جب اےک عوامی منصوبے سے حاصل آمدن کو صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر خرچ کےا جائے گااورمےرا اےمان ہے کہ عوام کی خدمت کےلئے اسی طرح محنت،جذبے اورعزم کے ساتھ کام کےا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب جس شفافےت کے تحت منصوبے چلارہی ہے ےہ اسی کا صلہ ہے کہ 90کروڑ روپے محکمہ خزانہ حکومت پنجاب مےں جمع کرائے گئے ہےں ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت ےہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،تےن گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیف سٹی پراجیکٹ پر پیش رفت کا تفصےلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بناناہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کےلئےپنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیںاور صوبے میں قیام امن اور جرائم کی روک تھام کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف تسلسل کے ساتھ بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ منصوبے کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اور اس منصوبے کو مربوط انداز میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور متعلقہ محکمے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت منصوبے پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر6 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے ضروری امور جلد طے کئے جائیں اور سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت جن مقامات پر کام ہو رہا ہے وہاں سے ملبہ فوری طور پر اٹھایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوانمردی سے کام کر رہی ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے یہ فورس ہراول دستے کا کردار اداکر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انسداد دہشت گردی فورس کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جان پرکھیل کر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں اور قوم کے بہترین کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کے بہادر افسروں اورجوانوں (کارپورلرز)کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی فورس کے کارپورلرز کیلئے ریفریشر کورسز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم ملک سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کا پختہ عزم کر چکی ہے اور انشاءاللہ اتحاد اور اتفاق کی قوت سے اس ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بہترین ٹریفک مینجمنٹ کا نظام مہذب معاشرے کی پہچان ہوتا ہے۔ موثر ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریفک ری انجینئرنگ کے ذریعے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا اور ٹریفک قوانین کو بھی نافذ کرکے ان پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہوگا۔ ٹریفک کی خلاف ورزی کے حوالے سے قوانین مےں ترامےم اور جرمانو ںمےں اضافے کا جائزہ لے کر جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔لاہور کی 5 سڑکو ںکو ماڈل روڈز بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور ماڈل روڈز پرٹریفک کے بہاﺅ کو رواں دواں رکھنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔وہ آج یہاں لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز، سفارشات اور اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ٹریفک کی بنا پر مشکلات سے چھٹکارا دلانا ہماری ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے اب ہاتھ پر ہاتھ رکھنے کی بجائے ایسے عملی اقدامات کرنا ہوں گے جس سے عوام کو ریلیف ملے۔ ٹریفک کے نظام میں بہتری میں ٹریفک اہلکاروں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اس لئے ٹریفک نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کے عملے کو فرض شناسی، ایمانداری اور محنت سے کام کرنا ہوگا۔ غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی 5 سڑکوں کو ماڈل روڈزبنانے کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں اور فیروزپور روڈ، جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور پیکو روڈ کو ماڈل روڈز بنایا جائے گا۔ ماڈل روڈز پر بہترےن ٹرےفک مےنجمنٹ کے تحت ٹریفک کے بہاﺅ کو رواں دواں رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ اور پارکنگ کا جامع نظام بنا کر اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور عوام کی سہولت کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے آمد و رفت میں شہریو ںکو آسانی ہو۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک کے بہاﺅ اور دیگر امور کو مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے شامل مضامین کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور ڈینگی کی طرز پر ٹریفک کے نظام کے حوالے سے امتحانات میں سوالات شامل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری سے شہریو ںکو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بسو ںکی فراہمی کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لے کر جلد حتمی شکل دی جائے اور سٹیئرنگ کمیٹی اس ضمن میں ازخود فیصلے کرے۔ ون ویلنگ کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے اور اس ضمن میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر واضح کیا کہ عوام کی تکلیف میری تکلیف ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا حل اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا میرا فرض ہے۔ متعلقہ اداروں کو اب جاگنا ہوگا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنا کر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی شارٹ ٹرم اقدامات کیلئے جدت اور انفرادیت کو اپنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے صوبائی وزےر انسداد دہشت گردی کرنل (ر)محمد اےوب نے ملاقات کی،جس مےںصوبے سے دہشت گردی ،انتہاءپسندی اورفرقہ وارےت کے خاتمے کےلئے کےے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خےال کےا گےا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے کہا کہ پاکستان مےں دہشت گردی،انتہاءپسندی اورفرقہ وارےت کی قطعاً کوئی گنجائش نہےں ۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کوپرامن بنا کر ترقی ےافتہ اورخوشحال بنائےں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے نےشنل اےکشن پلان کے تحت دہشت گردی،انتہاءپسندی اورفرقہ وارےت کے خاتمے کےلئے موثرقانون سازی کی ہے ۔نےشنل اےکشن پلان کے تحت کےے جانے والے موثر اقدامات کے باعث دہشت گردی،انتہاءپسندی اور فرقہ وارےت مےں نماےاں کمی آئی ہے ۔دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ ہمار امشن ہے۔حکومت کے جامع اقدامات کے باعث آج عوام کو محفوظ ماحول مےسر ہے۔انسداددہشت گردی کے لئے تمام اداروں نے شاندارکام کےا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پاکستان کی لازوال قربانےوںکی دنےا مےں کوئی مثال نہےں ملتی اوراس جنگ مےں شہےد ہونے والے قومی ہےروزہےں جن کی عظےم قربانےاں رائےگاں نہےں جائےں گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ اور ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دین اسلام کی ترویج کیلئے بے پناہ کام کیا اور مرحوم کی دینی علوم کی ترویج کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نوا نکوٹ کے علاقے میں سرعام ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے- وزیر اعلی شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے کیونکہ قانو ن سے کوئی بالا تر نہیں -انہوںنے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رورعایت نہیں ہو گی-


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain