تازہ تر ین

میو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت …. 6 دن کے بچے کی ہڈیاںپگھل گئیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) گنگارام ہسپتال نرسری وارڈ آئی سی یو میں 6دن کے بچے کا ہاتھ ڈاکٹرز کی غفلت سے جل کر کوئلہ ہوگیا۔ والدین سراپا احتجاج، سننے والا کوئی نہیں۔ بچے کی پیدائش 6 دن پہلے نواز شریف ہسپتال میں ہوئی جہاں پر سانس اکھڑنے کی وجہ سے گنگارام ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال کے آئی سی یو میں بڑے ہیٹر کی وجہ سے بچے کا ہاتھ جل گیا۔ والدین کے بار بار کہنے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے بچے پر کوئی دھیان نہ دیا۔ یہاں تک کہ ہڈیاں پگھل کر ہاتھ لہولہان ہوگیا۔ بچے کو تین دن آئی سی یو میں رکھنے کے بعد میوہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا گیا، ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ یہاں علاج کی سہولت نہیں۔ میوہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ بچے کا ہاتھ بیکار ہو چکا ہے اور اس کا علاج صرف ہاتھ کاٹنا ہے جس پر بچے کے والدین سراپا احتجاج ہیں اور ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اور رونے بلکنے لگے۔ انتظامیہ کی مسلسل غفلت کے باعث یہ ننھا پھول دنیا میں آتے ہی عمر بھر کے لیے ہاتھ سے معذور ہو گیا، جس میں انتظامیہ تاحال اپنی غلطی ماننے کو تیارنہیں ہے جبکہ والدین نے کہا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain