تازہ تر ین

عمران خان نے 1992ءکا ورلڈ کپ ضیاالحق کے کہنے پر کھیلا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ٹی ایٹ فائیو میں میزبان آمنہ ملک سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر نجوم سعدیہ ارشد نے کہا ہے کہ 2017ءمیں موجودہ حکومت ہی رہے گی اور کوئی دھرنا نہیں ہوگا۔ آئندہ انتخابات میںبھی موجودہ حکومت کے جیتنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءمارچ کے بعد معاشی حالات بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے نومبر 2016ءتک خطرہ تھا لیکن اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ رواں برس پاکستان اور عوام کیلئے بہتر ہوگا۔ مارچ کے بعد بہتری کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔ کراچی میں دہشتگردی میں مزید کمی آئے گی حالات بہتر ہونگے۔ ملک بھر کو دعا کی ضرورت ہے لیکن کراچی کو دعا کے ساتھ دوائی کی بھی ضرورت ہے۔ عمران خان پر بننے والی فلم کے اداکار عبدالمنان بٹ نے کہا ہے کہ فلم میں عمران خان کی 2010ءتک کی زندگی کو فلمایا گیا ہے۔ مجھے ماڈل بننے کا کوئی شوق نہیں تھا۔ ڈیزائنر اور کوآرڈینیٹرز بڑے مگر مچھ ہیں جو ٹیلنٹ کو آگے نہیں بڑھنے دیتے۔ اپنا کوآرڈینیٹر خود رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بہت پیچھے ہے۔ وہ فلمیں بن رہی ہیں جو بھارت 20 سال پہلے بناتا تھا۔ ملک میں ٹیلنٹ موجود ہے صرف گائیڈ لائن کی ضرورت ہے۔ ہمیں اچھے رائٹرز کی ضرورت ہے جو موجود ہیں لیکن انہیں اچھا معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ رائٹرز اچھے ہونگے تو فلم بھی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 1992ءکا ورلڈ کپ جنرل ضیاءکے کہنے پر کھیلا۔ وہ کرکٹ چھوڑ چکے تھے۔ جنرل ضیاء ان کو دوبارہ کرکٹ میں واپس لیکر آئے عمران خان کہتے ہوتے تھے کہ میں کرکٹ میں واپس ورلڈ کپ جیتنے کیلئے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان پر بننے والی فلم عوام کو ضرور پسند آئے گی


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain