کراچی (خصوصی رپورٹ)بھارتی بابا رام دیو نے گائے کے پیشاب سے بنا فلور کلینرمتعارف کروایا ہے جس پر بھارت میں ہی ان کے خلاف تنقید کی جارہی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع مصنوعات متعارف کروانے والے بھارتی بابا رام دیو نے اس بار گائے کے پیشاب سے بنے فلور کلینر کو متعارف کروایا ہے اور ساتھ ہی یہ وضاحت دی ہے کہ اس پروڈکٹ کو خرید کر گائے کو ذبح ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ، ایک صارف کاکہنا تھا کہ اگر مجھے گھر سے گائے کا پیشاب صاف کرناہو تو میں کیا بابا رام دیو کا پروڈکٹ استعمال کروں؟ بابا رام دیو لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک اور صارف کا کہناتھا کہ میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کس طرح اس زمین پر مذکورہ من گھڑت اور سائنسی طور پر غلط اشتہارات کی پبلشرز کی جانب سے اجازت دی جاتی ہے۔
