اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سرکاری دفاتر میں آج سے ظہر کی نماز کیلئے وقفہ لازمی‘ تمام ملازمین نماز کی ابندی کریں۔ صوبہ پنجاب بھر میں آج سے نماز کا وقفہ لازمی۔ ضلعی حکومتوں اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت نامہ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں آج سے ظہر اور عصر کی نماز کیلئے خصوصی 30 منٹ کا وقفہ ہوگا۔ ایک بج کر 30 منٹ تک 30 منٹ کا وقفہ نماز ادائیگی کیلئے دیا گیا ہے اور نماز کے دوران تمام ملازمین کو نماز کی پابندی بھی لازمی کرنا ہوگی۔ اس سلسلہ میں آج سے عمل درآمد ہوگا۔
