تازہ تر ین

اورنج جوس پینے کے بے مثال فوائد

اورنج جوس کا استعمال جلد کی خوبصورتی‘ آنکھوں کی نشوونما اور جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بنانا ہے۔ نارنجی میں وٹامن سی بکثرت پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال جلد کی خوبصورتی آنکھوں کی نشوونما اور جسم کا مدافعتی نظا م مضبوط بناتا ہے تاہم جدید تحقیق کے مطابق اس کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صلاحیتوں میں بھی حیرت انگزیز اضافہ ہوتا ہے ۔ برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی سے منسلک طبی ماہرین نےاپنی تحقیق کے دوران 60 سے 81 برس تک کی عمر کے افران کو دو ماہ تک روزانہ 500 ملی میٹر اورنج جوس پلایا۔ اس دوران ان افراد کی گفتگو میں روانی‘ یادداشت اور ردعمل میں بتدریح بہتری دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نارنجی میں فلیووینوئڈز نامی کیمیائی مادہ بڑی مقدار میں پا یا جاتا ہے جو دماغ میں سیکھنے اور معلومات ذخیرہ کرنے والے ایک اہم حصے ”ہپوکیمپس“ تک دماغی سگنل کی رہنمائی بہتر بناتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے یہ لازمی نہیں کہ روزانہ اورنج جوس کی مقررہ مقدار ہی لی جائے تاہم دماغی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے اورنج جوس کو اپنے معمولات میں شامل کیا جائے کیونکہ یہ قدرتی ٹانک ہے جس کے کوئی نقصانات نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain