نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ریلوے ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کے رہائشی 2 نوجوان یش کمار اور شوبہام اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ ریلوے ٹریک کے قریب سیلفی بنانا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے 400 روپے فی دن کے حساب سے کرائے پر ڈی ایس ایل آر کیمرا حاصل کیا۔ دونوں دوستوں کا پروگرام تھا کہ وہ ٹرین کے ٹریک پر کھڑے ہوں گے اور جب پیچھے سے ٹرین گزرے گی تو سیلفی لیں گے تاہم جیسی ہی ٹرین آئی گھبراہٹ میں انہوں نے دوسرے ٹریک پر چھلانگ لگادی اور دوسرے ٹریک سے آنے والی ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔