تازہ تر ین

کراچی پہنچتے ہی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا اہم اعلان

کراچی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے تاجر برادری کو کراچی آپریشن کے فیصلے پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔ کہتے ہیں پاک فوج آپریشن میں تمام اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔ تاجروں اور صنعتکاروں کے 40رکنی وفد نے ملاقات میں آرمی چیف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ،اس موقع پر جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سماجی ذمہ داری ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،شہر میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز اوررینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورے بھی کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگارشہدا پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،،رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain