کرم ایجنسی، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، نمائندگان خبریں) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ90 سے زائد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی کے مطابق پارا چنار کی عید گاہ مارکیٹ میں واقع سبزی منڈی میں دھماکا ا±س وقت ہوا، جب وہاں لوگ کافی تعداد میں خریداری میں مصروف تھے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد سبزی کے کریٹ میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد فوج اور ایف سی کی کوئیک ریسپانس فورس بھی جائے وقوع پر پہنچی۔دھماکے کے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔دوسری جانب میڈیا کو موصول ہونے والے ایک ٹیکسٹ میسج میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے شہریار محسود گروپ کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔تاہم واضح رہے کہ شہریار محسود گروپ کی جانب سے ایسا کوئی دعویٰ اب تک سامنے نہیں آسکا۔اگرچہ یہاں فوج اور مقامی قبائلی رضا کاروں پر مشتمل چوکیاں قائم ہیں لیکن کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں دشوار گزار پہاڑی راستے ہیں جہاں سے عسکریت پسند دوسرے علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان کی قبائلی علاقوں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب-عضب اور خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر (ون اور ٹو) کے بعد عسکریت پسند ردعمل کے طور پر دوسرے علاقوں میں حملوں کی کوشش کر رہے ہیں۔جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پارا چنار میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاراچنار میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ یہ ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے مختلف خبر رساں اداروں کو بھیجی گئی ای میل میں قبول کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مختلف ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔ علاوہ ازیں زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ¾ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں کی گرفتاری کےلئے آپریشن شروع کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ 8 بج کر 50 منٹ پر ہوا،آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی اور ایف سی کی کوئیک ری ایکشن فورس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نے کےلئے ہیلی کاپٹرز بھجوائے گئے ¾پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت سبزی منڈی میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث گرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیاآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اور ایف سی کے اہلکاروں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیا جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے انتظامیہ نے زخمیوں کےلئے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا دھماکا خیز مواد پھلوں کی پیٹی میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کے مطابق سبزی منڈی کی ایک دکان میں دھماکاہوا ہے انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اورصورتحال بہتربنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے مشیر اطلاعات کے مطابق دھماکہ رش میں کیا گیا تاکہ جانی نقصان زیادہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ اپنے قبائلی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین ¾ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارا چنار دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی ¾ ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری ¾ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق ¾ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ¾ صدر آزاد کشمیر مسعود خان ¾ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ¾ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ¾ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ¾ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ¾ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ¾ وزیر اعلیٰ بلوچستان سر دار ثناءاللہ زہری ¾ گور نر پنجاب رفیق رجوانہ ¾ گور نر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا ¾ ¾ وفاقی وزراءاسحاق ڈار ¾ سعد رفیق ¾ خواجہ آصف ¾چوہدری برجیس طاہر ¾ میر حاصل خان بزنجو ¾ شاہد خاقان عباسی ¾شیخ آفتاب احمد ¾ احسن اقبال ¾ وزرائے مملکت مریم اورنگزیب ¾ طارق فضل چوہدری ¾ سائرہ افضل تارڑ ¾ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ¾ سابق صدر آصف علی زر داری ¾ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ¾ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ¾ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ¾ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ¾ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ¾ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال ¾ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ¾ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاﺅ ¾ بلوچ رہنما محمود خان اچکزئی سمیت متعدد سیاسی و مذہبی رہنماﺅں نے دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں، خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ راولپنڈی(آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پارہ چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش میں ناکام ہوچکے ہیں،پاک فوج دہشت گردوں کوہر محاذ پرشکست دے گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پارا چنار کی سبزی منڈی میں ہونیوالے بم دھماکے کی آرمی چیف نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور ان کے ساتھ جتنا تعاون ہو سکے کیا جائے جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،اکادکا رہ جانیوالے دہشت گرد دوبارہ سراٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں پاک فوج ہر محاذ پر شکست دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے سے زخمی افراد کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو جلد از جلد ہسپتال منتقل کیا جائے۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگرددوبارہ طاقت حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے۔