تازہ تر ین

بلاول کی حکومت پر کڑی تنقید, اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور (وقائع نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات کے پارٹی منشور میں صنعت و زراعت شعبوں کو ترجیح دی جائے گی کیونکہ نواز حکومت نے برآمدات اور پیدوار میں کمی کی وجہ سے صنعت اور زراعت سیکٹرز کو تباہ کردیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے ان خیالات کا اظہار بلاول ہاو¿س لاہور میں حال ہی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے ق لیگ کے سابق سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے اور ایم این اے سید احمد نواز گردیزی کے بیٹے سید عرفان احمد گردیزی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب و پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، جنرل سیکریٹری نتاشہ دولتانہ، سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، عرفان گردیزی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ان کی قیادت میں جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی بے مثال قربانیوں ، جدوجہد اور آمروں کے خلاف بہادرانہ مزاحمت سے پاکستان میں امید کی کرن کو زندہ رکھا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز حکومت کی پالیسیاں صنعتی اور زرعی معیشت کو برباد کرہی ہیں، پیپلزپارٹی وزیراعظم نواز شریف کے سرمائے دارانہ ٹولے کے ہاتھوں یہ بربادی ہونے نہیں دے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain