تازہ تر ین

فوجی جوان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلیے پوری تیاری رکھیں ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ملتان(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریڑن کا دورہ کیا اور یادگارشہدا پر پھول چڑھائے، اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فوج اپنے سپاہیوں سے پہچانی جاتی ہے اور مجھے بہادر، نڈر اور انتہائی پیشہ ور فوج کا سربراہ ہونے پر فخر ہے، پاکستان کی فورسز کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، پاک فوج کے جوان بہادر اور نڈر ہیں، فوجی جوان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری رکھیں۔اس پاکستان تمام تعصبات سے بالاترہوکرسب کا ملک ہےآرمی چیف نے فاٹا اور کے پی میں جاری آپریشن میں ملتان کورکے جوانوں کےکردارکو بھی سراہا انہوں نے کہا کہ جوانوں کا روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا قابل تعریف ہے ہمارا انسداد دہشت گردی کا تجربہ عملی میدان میں مزید پختہ ہوا ہے اور انسداددہشت گردی کی صلاحیتوں سے پیشہ وارانہ صلاحیت مزید بڑھی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain