تازہ تر ین

گھریلو اختلافات ،باکسر عامر نے بھائی کی شادی میں بھی شرکت نہ کی

لندن (آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گھر والوں اور بیوی کی لڑائی کے چکر میں بھائی کی شادی ہی چھوڑ دی۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اپنے بھائی ہارون خان سے بہت قریب ہیں اور باکسنگ معاملات میں بھی ان کی بہت رہنمائی کرتے ہیں ۔مگر حیرت انگیز طور پر انہوں نے اپنے بھائی کی شادی میں شرکت نہ کرکے بہت سارے سوالوں کو جنم دےدیا ہے ۔انگلش میڈیا کے مطابق، برطانیہ کے شہر بولٹن میں باکسر ہارون خان اور عارفہ کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے تاہم عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ عامر خان اپنے اگلے مقابلے کے لئے سان فرانسسکو میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ سابق چیمپئن کے خاندانی مسائل کا آغاز اس وقت ہوا جب ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے سسرال والوں پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain