تازہ تر ین

ڈاکٹر عامر لیاقت پر پابندی ….وجہ انتہائی حیران کن

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ کے میزبان عامر لیاقت حسین پر پابندی عائد کردی ہے اوراس پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے مذکورہ اقدام کئی ہفتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد اٹھایا ہے۔ اس عرصے کے دوران عامر لیاقت حسین نے پیمرا الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ یا ضابطہ اخلاق 2015 کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی۔بول نیوز کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عامر لیاقت حسین بول نیوز کے کسی پروگرام (نئے یا نشرِ مکرر) میں بطور میزبان، مہمان، تبصرہ نگار، رپورٹر، ایکٹر، اینکر پرسن، آڈیو یا ویڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت میں شرکت نہیں کرسکیں گے، نہ ہی انہیں اس چینل پر چلنے والی کسی اشتہاری مہم، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت ہوگی۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بول نیوز نے پیمرا کی ہدایات پر فوری عمل نہیں کیا اور اس پر عامر لیاقت یا ا±ن کا پروگرام ”ایسے نہیں چلے گا“ نشر ہوا تو اس کی نشریات فوری طور پر معطل کردی جائیں گی۔ پیمرا حکم نامے کے مطابق عامر لیاقت کو کسی بھی دوسرے ٹی وی چینل پر نفرت انگیز مواد کا پرچار کرنے یا کسی شخص کو ’کافر‘، ’غدار‘، ’توہینِ رسالت‘ یا ’توہینِ مذہب‘ کا مرتکب قرار دینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی آئین اور قانون کے مطابق اس طرح کے حساس معاملات پر فیصلے کا اختیار صرف پارلیمنٹ یا اعلیٰ عدلیہ کے پاس ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain