ایڈیلیڈ(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹوئنٹی20کپتان شاہد آفریدی کے پاس ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ کے معتدد ریکارڈز ہیں جبکہ ان کے پاس بولنگ کا ایک بدترین ریکارڈ بھی تھا جو آج ٹوٹ گیا۔شاہد آفریدی نے 2012/13 کے دورہ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں 222 گیندیں پھینک کر بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی جو ایک باہمی سیریزمیں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے زیادہ گیندیں پھینکنے کا ریکارڈ تھا جبکہ مجموعی طورپر اس ریکارڈ اعجازفقہی بھی ان کے برابرکے حصہ دارتھے تاہم انہوں نے یہ بدترین کارکردگی کسی باہمی سیریز میں نہیں بلکہ 1983 کے ورلڈکپ میں دکھائی تھی۔امحمد حفیظ آسٹریلیاکے خلاف حالیہ سیریزمیں 234 گیندیں پھینکنے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جس کے بدلے انہیں195رنز بھی دینا پڑے جو شاہد آفریدی کے 210رنز سے بہرحال کم ہیں۔