ایڈیلیڈ(آئی این پی) پاکستان کر کٹ ٹیم کے نوجوان باﺅلر حسن علی ون ڈے انٹرنیشنل میں100رنز دینے والے دوسرے پاکستانی باﺅلر بن گئے۔ایڈیلیڈ اوول میں حسن علی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیئے اور دوسرے مہنگے ترین پاکستانی بولر بنے۔ وہاب ریاض اس لسٹ میں سب سے اوپر ہیں، انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف نوٹنگھم میں 10 اوورز میں 110 رنز کی پٹائی برداشت کی تھی اور وہ پاکستان کے پہلے بولر بنے تھے جن کے خلاف 100 یا اس سے زائد رنز بنے۔پاکستان کی جانب سے تیسرے مہنگے ترین بولر بھی 93 رنز کے ساتھ وہاب ریاض ہیں، بلاول بھٹی بھی اتنے ہی رنز کھا کر ان کے ساتھ موجود ہیں۔رانا نوید الحسن 92، سہیل تنویر 87، وقار یونس اور وہاب ریاض 86 ,86، عطا الرحمان 85 جبکہ عبدالرزاق 83 رنز دے کر اس فہرست میں موجود ہیں۔