تازہ تر ین

سیریزمیں کامیابی ٹیم سپرٹ کانتیجہ

ایڈیلیڈ(نیوزایجنسیاں) آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید تھی کہ بھارت سے سیریز سے قبل ہم یہ سیریز کا اختتام جیت پر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ”میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پچھلے کچھ مہینوں سے کرکٹ کھیل رہی ہے،پاکستان ایک مضبوط حریف ہے اور مجھے ان کیخلاف کھیل کر بہت اچھا لگا۔“سٹیون سمتھ نے کہا کہ ہم آخری دو میچوں سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں،ڈیوڈ وارنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔سمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال تھا کہ ٹریو س ہیڈ بہت اچھا کھیلے گا اور اپنی پہلی ون ڈے سنچری بنائے گا او راس نے ویسا ہی کردکھایا۔جنوبی افریقہ سے ہارنے کا تجربہ بہت مایوس کن تھا جس کے بعد پاکستان کیخلاف جیتنا ہمارے لئے کافی کارگر ثابت ہوگا،یہ صرف اور صرف ٹیم کی سخت محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہی ہے کہ ہم کچھ مہینوں سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔آخر میں سمتھ نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیھلنے جارہے ہیں جو کہ اچھی فارم میں نظر آرہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain