ایڈیلیڈ(آئی این پی)آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے پاکستان کےخلاف رنز کے انبار لگاتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے لیکن وہ3رنز کی کمی سے عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ڈیوڈ وارنر اور ہیڈ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 284 رنز بنائے۔ جس میں وارنر کا حصہ 179 رنز رہا جبکہ ہیڈ نے 100 رنز بنائے۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت جب جنید خان کی ایک شارٹ گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وارنر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے اور دو رنز کی کمی سے پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے۔پہلی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا اور اپل تھارنگا کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں لیڈز کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف 286 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔لیکن اس کے باوجود انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ بنا دیا جو اس سے قبل شان مارش اور ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے 2013 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 246 رنز کی ساجھے داری بنائی تھی۔یہ پاکستان کے خلاف بھی آسٹریلیا سمیت کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے، پاکستان کے خلاف سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ مہیلا جے وردنے اور اپل تھارنگا کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں دمبولا میں 202 رنز بنائے