لاہور ( خصوصی رپورٹ) اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ، شروع میں کمرشل اور ماڈلنگ کی ، اس کے بعد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی پیشکش ہوئی اور پھر میں ٹی وی پر آگئی ، اب میں ہدایتکار شہزاد رفیق کی ایک فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بالی ووڈ میں سٹار اداکار موجود ہیں ، ان سے مقابلے میں ہمارے پاس ہمایوں سعید ،فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، عمران عباس ، دانش تیمور سمیت درجنوں اداکار موجود ہیں جو کسی طور پر بھی بھارتی سٹار سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی کے میدان میں پاکستان بھارت سے آگے ہے یہاں پر بہترین سے بہترین کامیڈین موجود ہیں ۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ میں ایک نجی ٹی وی چینل سے شو کی میزبانی بھی کر رہی ہوں جس میں مجھے شیخ رشید کا انٹرویو کرتے ہوئے سب سے زیادہ مزہ آیا جبکہ ایم کیو ایم کے لیڈر فاروق ستار اور پرویز الٰہی کا انٹرویو بھی یادگار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر میرے سے کوئی خواہش پوچھی جائے تو میں پاکستان کی صدر بننا چاہوں گی ۔
