تازہ تر ین

میڈیا بیروزگارنوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے….چئیرمین ٹیوٹا کی صحافیوں کو بریفنگ

لا ہور( پ ر)بیروزگار نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لیے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے میڈیا کا تعاون بہت اہم ہے۔ اس وقت پا کستان میں ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوںپر مشتمل ہے ۔یہی نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ٹیوٹا ان کے بہتر مستقبل کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کرروزگار کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔ چیئر پر سن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافیوںضیا ءشاہد، سہیل وڑائچ، ایاز خان،رئیس انصاری، سلمان غنی، سعیدہ افضل،ایثار رانا، چوہدری غلام حسین، نوید چوہدری، احمد ولیداور دیگر کوٹیوٹا سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ٹیوٹا کی کارکردگی بتاتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب پورے ملک میںپیشہ ورانہ تربیت کے وسیع پھیلاﺅ اور مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے کے مشن کا علمبردار ہے ۔ٹیوٹا جدید قابل روزگار شعبے ہاسپٹیلیٹی ، مائیکروسافٹ آئی ٹی کورسز، کنسٹرکشن، چینی زبان اوردیگرکورسز متعلقہ انڈسٹری کی مشاورت سے متعارف کروا چکا ہے تاکہ نوجوانوں کو تربیت حاصل کرنے کے بعد روزگار آسانی سے میسر ہو سکے۔چیئر مین ٹیوٹا نے مزید کہا کہ میڈیا کا تعاون موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بننے کیلئے ڈیمانڈ ڈریون کورسز کی جانب راغب کیا جائے۔اس سے ان کو ایک محفوظ مستقبل ملے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ قابل روزگار کورسز میں تربیت حاصل کرنا نوجوانوں کیلئے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوںاور خصوصا پڑھے لکھے بیروزگاروںمیںہنر سیکھنے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے میڈیا کو اپنا موثر کردار اداکر نے پر زور دیا۔اس موقع پر سینئر صحافیوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ کا دورہ کیا اورمختلف لیبز دیکھتے ہوئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ کیلئے ٹیوٹا کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ سینئر صحافیوں نے پنجاب میں پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کیلئے اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 60فیصد نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جسے ہنر مند افرادی قوت میں تبدیل کر کے ٹیوٹا جو خدمات انجام دے رہا ہے اسے ہر صورت کامیاب ہونا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain