تازہ تر ین

عمران خان نے بھاگنے کی تیاری کر لی….اہم انکشاف سے کھلبلی

اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم کا تعلق پاناما سے ختم ہو گیا اور اب عمران خان سپریم کورٹ سے بھی بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ جھوٹے لوگوں سے ہے اور عمران خان جھوٹی سیاست کر رہے ہیں تاہم انہیں اپنے جھوٹے الزامات کا جواب مل گیا ہے ۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کا نام پاناما کیس سے جوڑنا چاہتے تھے مگر سپریم کورٹ میں ثبوت پیش کرنا ہوتے ہیں ۔ کے پی کے میں عمران خان نے جو کیا وہ کسی کو دکھانے کے قابل نہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تاریخ میں کسی لیڈر نے تین نسلوں کا حساب نہیں دیا، عمران خان کا موقف صبح کچھ اور شام میں کچھ ہوتا ہے، مشرف نے حکومت کا تختہ الٹا تو عمران خان بہت خوش تھے، عمران کے دماغ میں تھا شائد ان کی کوئی لاٹری نکل آئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کے زیر کفالت ہونے کے معاملے پر دلائل دیئے گئے، انکم ٹیکس ریٹرنز سے ثابت ہوگیا ہے کہ مریم بی بی وزیراعظم کی زیر کفالت نہیں، پانامہ کے معاملے پر پٹیشنرز نے کئی مرتبہ اپنا موقف تبدیل کیا ہے۔ جاوید ہاشمی کی داستان سے آپ کی ذہنی کیفیت کا پتہ چلتا ہے، تاریخ میں کسی لیڈر نے تین نسلوں کا حساب نہیں دیا ہوگا۔ انہوں نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنانے کے لئے چندے کا پیسہ جمع کر کے سٹے پر لگا دیا جائے، میں عمران خان سے گزشتہ تین سالوں سے زکوٰة کا پیسہ سٹے پر لگانے کا جواب مانگ رہا ہوں مگر وہ اس کا جواب دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ن) لیگ کی کارکردگی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں سیاسی طور پر میچور ہوتا تو ہمارا مقابلہ ترقی کے ذریعے کرتا۔ پانامہ سیاسی مقدمہ ہے اس پر صرف سیاست کی جارہی ہے پٹیشنرز کا مقصد پانامہ کیس کا فیصلہ کرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے نوٹنکی لگائی ہوئی ہے یہ لوگ ہیجان پیدا کرکے عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ خان صاحب نے سی پیک کے راستے میں رخنہ ڈالا خان صاحب جلن حسد کا شکار نہ ہوتے تو پاکستان زیادہ آگے بڑھ گیا ہوتا۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کا مقدمہ جھوٹا ہے، عمران خان بڑا لیڈر بنا پھرتا ہے مگر مریم نواز سے ڈرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل بھی سیاستدانوں پر الزامات لگتے رہے مگر کسی نے عدالتوں یا میڈیا پر سامنے آنا گوارہ نہیں کیا جبکہ پاناما پیپرز ایسا مقدمہ ہے جس میں وزیر اعظم اور ان کی تین نسلوں کا احتساب کیا جا رہا ہے۔ رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے جھوٹ کا مقابلہ سچ سے کریں گے، پاناما پیپرز کیس میں سچ سر چڑھ کر بولے گا، اولاد، بنی گالہ کے گھر اور آف شور کمپنی کی وضاحت چھپانے والے وزیر اعظم پر الزام تراشی کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف ہے کہ جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے ، پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی والے پراپیگنڈے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان قوم سے جھوٹ بول رہے تھے اور اب اسی طرح کا پراپیگنڈا پاناما پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کر رہے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان میڈیا پر اتنا جھوٹ بول رہے ہیں اورسمجھ رہے ہیں کہ لوگوں کو سچ کا گمان ہونے لگے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain