تازہ تر ین

وزیراعظم کی تقریر میں آخرالزماں دو جہاں کے مالک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ، اہم بات سے تقریر کو چار چاند لگ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جدید علوم پر توجہ نہیں دی تو ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے ‘ پورے ملک کے تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات اورطلبہ کو جدید علوم سے آراستہ کیا جائےگا ¾ ہمیں اپنے بچوں کے لئے لائحہ عمل بنانا ہے ¾ غفلت کا مظاہرہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی ¾ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر ریاضی و سائنس جیسے مضامین کی تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وہ جمعہ کو وزیراعظم آفس میں 21ویں صدی کے لئے پاکستان کی تیاری کے موضوع پر تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔ تقریب کا اہتمام پاکستان الائنس فار میتھ اینڈ سائنس نے کیا تھا اور اس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ‘ وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن ‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی ‘ وزیر برائے سرمایہ کاری مفتاح اسماعیل کے علاوہ ارکان اسمبلی ‘ماہرین تعلیم اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کہا کہ تعلیم کا موضوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘ریاضی اور سائنس ہمارے لئے اجنبی اصلاحات نہیں‘ ان علوم کی جڑیں بہت گہری ہیں، مستقبل کا دارومدار انہی علوم میں مہارت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے خطے میں رہتے ہیں جس کی تہذیب اور ورثہ صدیوں پرانے ہیں اور یہ تہذیب مختلف علوم میں مہارت کی حامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سے جہالت کا اندھیرا ختم کرنے کیلئے نبی کریم ﷺ کا ظہور ہوا۔ طبیعات ‘ریاضی‘ حیاتیات سمیت مختلف شعبوں میں بو علی سینا ‘ البیرونی ‘ جابر بن حیان جیسے سائنسدانوں نے سائنسی طرز فکر کی بنیاد رکھی ۔ اسلامی تہذیب و تمدن میں ان ماہرین کا کلیدی کردار رہا ۔انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی بیداری میں بھی علمی رہنماﺅں کا اہم کردار ہے ‘ سر سید احمد خان سے لیکر قائداعظم تک سب نے علمی و سیاسی میدان میں مسلمانوں کو بیدار کیا اور آج ہم پاکستان کی آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں تعلیمی شعبہ پر مطلوبہ توجہ نہیں دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے لئے لائحہ عمل بنانا ہے اور اس سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا چوتھے صنعتی انقلاب کی تیاری کررہی ہے، ریاضی اور سائنس کا ہر طرف چرچا ہے، دنیا نت نئی ایجادات میں مصروف ہے، آنے والے وقت میں معاشی میدان میں سخت مقابلہ ہوگا۔ہمارے سوچنے کا طریقہ سائنسی نیں ہوگا تو دنیا کا مقابلہ نہیں کرپائیں گے۔دقیا نوسی سوچ سے آگے نہیں بڑھا جاسکتا ۔گزشتہ حکومت نے نوجونوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے، ہمارا روشن پاکستان کا خواب میٹرک تک تعلیم یا نوکریوں تک محدود نہیں بلکہ یہ نئی نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے انہیں آگے بڑھنے اور قیادت کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا دوارو مدار سائنس اور ریاضی تعلیم پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔یہ سلسلہ ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں گے، نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر ریاضی و سائنس جیسے مضامین کی تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے وزارت کیڈ اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ ریاضی و سائنس کے تعلیم کے حوالے سے آج پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لیں اور اس کی سفارشات کو جانچنے اور ان پر عملدرآمد کے لئے حکمت عملی مرتب کریں ۔قبل ازیں ڈاکٹر صبیح انور ‘ ڈاکٹر کلثوم حیات ‘ مشرف زیدی ‘ جبران سیٹھی اور شہزاد رائے نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور ریاضی اور سائنس کی تعلیم کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ پر اظہار خیال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain