تازہ تر ین

سیریزمیں شکست کے بعد اظہر علی کو ایک نہیں دو اور پریشانیوں کا سامنا

دبئی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک روزہ میچوں کے کپتان اظہر علی پرانٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے اور میچ فیس کا 40 فیصد حصہ بطور جرمانہ لگا دیا ہے۔آئی سی سی نے اظہر علی پر پابندی اور جرمانہ آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ کے بعد عائد کیا۔ آسٹریلیا نے باآسانی یہ میچ 57 رنز سے جیت کر سیریز چار ایک سے جیت لی ہے۔پاکستان کے بقیہ کھلاڑیوں پر سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے اظہر علی پر یہ پابندی مقررہ وقت میں دو اوور کم کرانے کی پاداش میں لگائی۔آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق اظہر علی نے بارہ مہینے کے دورانیے میں دوسری دفعہ اس جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے باعث ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سے پہلے اظہر علی نے جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کر سکے تھے۔پاکستان اپنا اگلا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل میں کھیلے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain