تازہ تر ین

میٹرک کے طلباءکیلئے اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب ایگزیمینشن کمیشن نے 18لاکھ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپس بھجوا دیں،امتحان دوفروری سے شروع ہونگے۔ بتایا گیا ہے کہ پیک کے تحت رواں سال امتحان میں 23لاکھ 95ہزار امیدواروں پانچویں اور آٹھویں کا امتحان دیں گے ،صوبہ بھر میں پیک کا امتحان دو فروری سے لیا جائے گا۔ پیک حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ لاکھ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپس بھیجوا دی گئی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ باقی پانچ لاکھ امیدواروں کو بھی بذریعہ ایس ایم ایس رولنمبر سلپ پہنچائی جارہی ہیں۔پیک حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس میں امیدوار کو امتحانی سنٹراور پیپروں کے اوقات کار بھی بتائے گئے ہیں۔امیدوار قریبی کلسٹر سنٹرزسے بھی رولنمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں ۔پیک انتظامیہ نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ رولنمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں اپنے سکول سے رابطہ کریں تاکہ انھیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain