مشہور ومعروف ادکاراﺅں کے بھیانک چہرے منظر عام پر ….

نیویارک( ویب ڈیسک ) دنیا کے نامی گرامی ریٹیل اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر سالانہ لاکھوں ڈالرز کی چوری کی جاتی ہے، ہالی ووڈ کے مشہور ستارے بھی شاپ لفٹنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ ستاروں کی سب سے ہائی پروفائل چوری اداکارہ ونونا رائڈر نے کی، اداکارہ میگن فوکس نے امریکی اسٹور وال مارٹ سے 7 ڈالر کی لپ گلوس چرائی۔ماہرین کے مطابق یہ افراد نفسیاتی مرض کلیپٹو مینا کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ ہالی ووڈ ستاروں کی سب سے ہائی پروفائل چوری اداکارہ ونونا رائڈر نے کی، جو بیورلی ہلز کے لگڑری اسٹور ساکس ففتھ ایونیو سے 5 ہزار ڈالرمالیت کی اشیاء چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس کے عوض انہیں نہ صرف جرمانہ ادا کرنا پڑا بلکہ نفسیاتی مشاورت کے لیے بھی بھیج دیا گیا۔اداکارہ لونڈ سے لوہن وینس میں اٹلی کے نا موراسٹور سے اڑھائی ہزار ڈالر مالیت کا ہار پہن کر باہر نکلنے لگیں تو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دھر لی گئیں۔لونڈ سے لوہان پر اس کے بعد بھی 11ہزار ڈالر کا کوٹ اور 35ہزار ڈالر کی رولیکس گھڑی چرانے کے الزامات لگے۔ اداکارہ میگن فوکس نے امریکی اسٹور وال مارٹ سے 7ڈالر کی لپ گلوس چرائی۔اسی طرح اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے ہالی ووڈ کے ایک اسٹور سے بالوں کی وگ اور گیس اسٹیشن سے ایک لائٹر چرایا تھا۔

خواتین کو چھیڑنے والے حضرات ہو جائیں ہوشیار …. ورنہ !

لاہور( ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد سمیت دیگر نوعیت کے واقعات کے تدارک کے لیے موبائل فون پر ایک ایپ متعارف کرو ادی جس کے ذریعے خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی نہ صرف رپورٹ کروا سکیں گی بلکہ انھیں فوری مدد بھی مل سکے گی۔اینڈرائڈ فون پر دستیاب اس ایپ کو ویمن سفیٹی ایپ کا نام دیا گیا ہے اور صرف ایک کلک سے متاثرہ خاتون تک مدد پہنچ سکے گی۔موبائل فون ایپلیکیشن ابتدائی طور پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے لیے کار آمد ہے تاہم جلد ہی اس ایپ کو صوبے کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ یونٹ نے یہ ایپ سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب ویمن کمیشن کے تعاون سے بنائی ہے جس کا کا بنیادی مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کو گوگل پلے سٹور کے ذریعے مفت ڈوان لوڈ کیا جاسکتا ہے اور یہ ایپ استعمال میں بھی آسان ہے۔ایپ کو متعارف کرانے کی تقریب میں بتایا گیا کہ موبائل فون ایپ خصوصی طور پر خواتین کے لیے تیار کی گئی ہے تاکہ وہ تشدد اور ہراساں کرنے سمیت دیگر واقعات کی رپورٹ کروا سکیں اور انھیں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔پنجاب ویمن کمیشن کی سربراہ فوزیہ وقار کے مطابق اس ایپ کو متعارف کروانے کی وجہ خواتین کو خود مختار بنانا ہے تاکہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں اور خود کو غیر محفوظ نہ سمجھیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ یونٹ کے انچارج سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والی کسی مشکل صورتحال میں مدد لیں سکیں گے۔ان کے بقول ایپ کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ خواتین کو مدد کے لیے ایپ استعمال کرتے وقت کوئی مشکل پیش نہ ہو ۔

آصف زرداری اور بلاول کو الگ الگ انتخابی نشان سے الیکشن لڑنا ہوگاحیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری سندھ میں قومی اسمبلی کے دو مختلف حلقوں پر ضمنی الیکشن میں دو مختلف انتخابی نشانات کے ساتھ حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطا بق ایک قانونی رکاوٹ کی وجہ سے ایسا کیا جارہا ہے، سیاسی جماعتوں کے آرڈر 2002 کے سیکشن 5 (تھری) کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زائد سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہوسکتا۔ذرائع نے نشاندہی کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں موجود سیاسی جماعتوں کی فہرست کے مطابق آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر ہیں اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو ‘تیر’ کا انتخابی نشان اور پی پی پی کو ‘تلوار’ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا تھا۔تاہم اب ان دونوں رہنماو¿ں کو اپنی متعلقہ پارٹیز اور ان کو الاٹ کیے گئے انتخابی نشانوں کے مطابق ہی ضمنی الیکشن میں حصہ لینا ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پی پی پی پارلیمنٹرینز اور پی پی پی کے 27 دسمبر کو ہونے والے ایک اجلاس میں بات چیت کی گئی تھی تاہم کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔اسی روز لاڑکانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور کے بیٹے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کیلئے الیکشن میں حصہ لیں گے۔سابق صدر نے انکشاف کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 204 (لاڑکانہ) سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی محمد ایاز سومرو اور قومی اسمبلی کے حلقہ 213 (نوابشاہ) سے منتخب ہونے والی رکن اسمبلی ڈاکٹر عذرا افضال پچیچو وقت آنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیں گی جن پر بعد میں آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ پر اسامی خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخابات 60 یوم کے اندر ہونے چاہئیں۔خیال رہے کہ اگست 2002 میں فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں پی پی پی پر پابندی لگائے جانے کے بعد پی پی پی پارلیمنٹرینز کے نام سے ایک علیحدہ سیاسی پارٹی بنائی گئی تھی۔اس وقت کی پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کو ایک قانون کے ذریعے پارٹی کی قیادت سے دور رکھا گیا تھا تاہم فوری طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایک نئی سیاسی جماعت کا وجود عمل میں لایا گیا۔

معاشرتی بے حسی …. بل بتوڑی بارے افسوس ناک خبر

لاہو( ویب ڈیسک ) اداکارہ نصرت آراء بیگم عرف بل بتوڑی پر فالج کا حملہ ہوگیا، ڈاکٹروں نے اسپتال میں داخل کرنے کی بجائے دوائی لکھ کر چلتا کر دیا۔ڈرامہ عینک والا جن میں بل بتوڑی کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ نصرت آراء بیگم پر فالج اٹیک ہوا، جس پر انہیں طبی امداد کیلئے گنگارام اسپتال منتقل کیا گیا۔گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹرز نے جہاں آراء بیگم کو صرف ادویات لکھ کر ڈسچارج کردیا، اداکارہ کافی دیر تک اسپتال کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر علاج کی منتظر رہی، بعد میں انہیں اہل خانہ لیکر گھر چلے گئے۔

ادارکارہ شین کیساتھ دوسری شادی ….جاوید ہاشمی کے بیان نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف سیاست دان جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ادا کارہ شین کیساتھ دوسری شادی کی خبریں من گھڑت ہیں۔نجی ٹی وی اینکر نے میری کردار کشی کی شرمناک حرکت کی۔ان کیخلاف کاروائی کا حق ہے ۔وایا گرا متعارف کروانے کا الزام بھی غلط ہے ۔یہ تو پاکستان میں رجسٹرڈ ہی نہیں ۔

کرسٹیانو رونالڈو کے معاشقوں کی فہرست منظر عام پر …. مداح آگ بگولہ

مانچسٹر( ویب ڈیسک ) کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی دنیا میں کم عمری میں اپنا سکہ جمایا جو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود بدستور قائم ہے۔رتگال کے فٹ بال کلب اسپورٹنگ سے پروفشنل کھیل کا آغاز کرنے والے رونالڈو 18 سال کی عمر میں انگلینڈ آئے اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے منسلک ہوئے، اس وقت وہ بہت شرمیلے سے لڑکے تھے لیکن انھیں سپر اسٹار بننے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔رونالڈو نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا کو متاثر کیا اور بہترین کھیل کے باعث دنیا کے ہر فٹ بال کلب کی مانگ بن گئے اور بہترین فٹنس، قد وقامت اور شخصیت کے باعث کئی خواتین کے دلوں کی دھڑکن بھی بن گئے۔اسپورٹس ویب سائٹ نے ایک ایسی فہرست ترتیب دی ہے جس میں رونالڈو کے پانچ معاشقے درج کیے گئے ہیں جن میں پہلی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیداہونے والی کم کردشیان کی شہرت ٹی وی میزبان کی حیثیت سے ہے لیکن 2007 میں ان کی ایک خفیہ ویڈیو کے عام ہونے کے بعد ان کا نام پوری دنیا میں موضوع بحث بن گیا تھا۔36 سالہ کم کردشیان اپنے سابق دوست امریکا کی نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑی ریگی بش سے علیحدگی کے بعد اسپین کے شہر میڈرڈ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے رونالڈو کے ساتھ پائی گئی تھیں۔رونالڈو اور کم کردشیان مبینہ طورپر ایک نائٹ کلب میں لذیذ کھانا نوش کرتے بھی پائے گئے تھے لیکن اس کے بعد کیا ہوا کوئی نہیں جانتا لیکن اب کم کردشیان کینی ویسٹ کی بیگم ہیں اور بچوں کی ماں بن چکی ہیں۔روسی ٹینس اسٹارماریا شیراپوا اپنی خوب صورتی اور بہترین کھیل کے باعث دنیا کی مشہور شخصیات میں شامل ہیں وہ عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر بھی فائز رہیں۔2006 میں جب رونالڈو اور ماریا شیراپوا مسلسل کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو میڈیا اور فوٹو گرافروں کی جانب سے یہ افواہیں گردش عام تھیں کہ دونوں اسٹارز کے آپس میں رابطے ہیں لیکن انھوں نے کبھی تصدیق نہیں کی۔برطانوی ماڈل و اداکارہ جیماایٹ کینسن اور رونالڈو کی ملاقاتوں کو میڈیا نے پہلی مرتبہ 2007 میں رپورٹ کیا تھا جبکہ کہا جارہا ہے کہ دونوں اسٹارز 20 سال کی عمر سے پہلے سے اچھے دوست رہے ہیں اور دونوں کے درمیان مسلسل تعلق رہا ہے۔رونالڈو اور جیما ایٹ کینسن مہنگے ریستوران میں لذیذ کھانوں اور کافی سے بھی محظوظ ہوتے رہے، دونوں کے تعلقات گرم جوشی سے چل رہے تھے لیکن دراڑ اس وقت پڑی جب جیما نے اپنے تعلق کو پرجوش انداز میں میڈیا میں بیان کردیا۔رونالڈو کو جیما کی یہ بات پسند نہیں آئی اور اس کا نتیجہ دونوں کے درمیان علیحدگی کے طورپر نکلا اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ رونالڈو جہاں امریکا، برطانیہ، روس اور اسپین کی حسیناو¿ں کے اسیر رہے ان کا تعلق ہندوستان کی ایک اداکارہ سے بھی رہا ہو۔بپاشاباسو اور رونالڈو پرتگال میں ایک کلب میں ایک ساتھ پائے گئے تھے لیکن دونوں کا ساتھ بہت مختصر ثابت ہوا اور اس کے بعد کہیں نظر نہیں آئے۔30 سالہ ایرینا شیک کا تعلق روس سے ہے اور وہ مشہور ماڈل ہیں لیکن رونالڈو کے ساتھ ان کے تعلق سے دنیا واقف ہے اور دونوں کے درمیان 2010 سے 2015 تک پورے پانچ سال تک ایک مضبوط رشتہ رہا لیکن وہ 2015 میں ناپائیدار ثابت ہوا اور دونوں میں علیحدگی ہوئی۔رونالڈو کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام رونالڈو جونیئر ہے لیکن ان کے ماں کے حوالے سے کوئی نہیں جانتا جو ایک پوشیدہ راز ہے لیکن رونالڈو اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جبکہ یہ حقیقت مانی جاتی ہے کہ یہ بیٹا ایرینا شیک کا بیٹا نہیں ہے۔ایرینا شیک نے اپنے تعلق کے دوران رونالڈو کو ماڈلنگ کی دنیا میں متعارف کرانے میں بھی کردار ادا کیا جس کا اعتراف رونالڈو نے بھی کیا تھا۔رونالڈو اور ایرینا شیک کے درمیان 2015 میں علیحدگی ہوئی۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو بڑی خوشخبر ی سنا دی

برسبین ( ویب ڈیسک ) ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ ثانیہ اور میٹک سینڈز نے کوارٹر فائنل میں بیگو اور کاسٹکینا کی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی ۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی بیگو اور اس کی روسی جوڑی دار کاسٹکینا کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-4 اور 5-10 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

پاک بھارت تنازعات …. امریکہ نے اہم فیصلہ کر لیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) بھارت پاکستان اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کا امریکہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے جنوبی ایشیاءکے خطے کو جنگ و جدل میں نہیں دھکیلا جا سکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ نے بھارت پاکستان کے مابین اختلافات کو کم کرنے کے لئے ثالثی کی کوشش کی اور سندھ آبی طاس، انڈس واٹر ٹریٹی کے بارے میں دونوں ملکوں کے مابین جو غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی اور تناﺅ کا ماحول قائم ہوا ہے کو دور کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے جان کیربی نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاءکے خطے کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کے مخالف ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے حامی ہیں اور برصغیر کی دو بڑی نیوکلیئر طاقتوں کے مابین بہتر تعلقات کے بھی خواہشمند ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ بھارت پاکستان کی سیاسی قیادت کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تشدد مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ بات چیت کے لئے ماحول کو سازگار بنائیں اور گفت و شنیدکے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کے لئے کوشش شروع کریں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کو کافی مصائب و مشکلات کا سامنا ہے جن کا ازالہ کرنا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے اور جس کے لئے لازمی ہے کہ خطے میں امن ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے بھارت پاکستان ایک دوسرے کے قریب آئیں ۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلین کرکٹ نے 50سالہ تا ر یخ دہرادی

کیپ ٹاون (ویب یسک ) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا تقریبا 50 برس بعد پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔آسٹریلوی ٹیم گذشتہ سال نومبر میں اپنے ہوم گراونڈز پر تین میچز کی سیریز میں 1-2 کی ناکامی کا بدلہ لینے کیلیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ آخری مرتبہ کینگروز نے جنوبی افریقی سرزمین پر 70-1969 کے ٹور میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی اور کلین سوئپ کیا تھا۔ 1991 میں پروٹیز کی کھیل میں واپسی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان صرف دو یا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہی ہوتی رہی ہیں۔ آئندہ برس یکم مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کے میچز بالترتیب ڈربن، پورٹ ایلزبتھ، کیپ ٹاو¿ن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے

ملکہ برطانیہ اپنے ہی گارڈ کے ہاتھوں قتل مگر اچانک …. سنسنی خیز خبر

لندن (ویب ڈیسک ) ملکہ برطانیہ اپنے ہی گارڈ کی گولیوں کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئیں ۔ ملکہ الزبتھ رات 3 بجے وہ اچانک چہل قدمی کیلئے باغ میں آئیں تو گارڈ نے اچانک ریوالور تان لیا ۔ اسی اثناءمیں جب قریب آنے پر دیکھا تو وہ ملکہ برطانیہ تھیں ۔ واقعہ بارے ملکہ کا کہنا ہے کہ غلطی میری تھی ۔ آئندہ اگر چہل قدمی کرونگی تو پہلے اطلاع دی جائے گی ۔