لاہور( ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد سمیت دیگر نوعیت کے واقعات کے تدارک کے لیے موبائل فون پر ایک ایپ متعارف کرو ادی جس کے ذریعے خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی نہ صرف رپورٹ کروا سکیں گی بلکہ انھیں فوری مدد بھی مل سکے گی۔اینڈرائڈ فون پر دستیاب اس ایپ کو ویمن سفیٹی ایپ کا نام دیا گیا ہے اور صرف ایک کلک سے متاثرہ خاتون تک مدد پہنچ سکے گی۔موبائل فون ایپلیکیشن ابتدائی طور پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے لیے کار آمد ہے تاہم جلد ہی اس ایپ کو صوبے کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ یونٹ نے یہ ایپ سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب ویمن کمیشن کے تعاون سے بنائی ہے جس کا کا بنیادی مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کو گوگل پلے سٹور کے ذریعے مفت ڈوان لوڈ کیا جاسکتا ہے اور یہ ایپ استعمال میں بھی آسان ہے۔ایپ کو متعارف کرانے کی تقریب میں بتایا گیا کہ موبائل فون ایپ خصوصی طور پر خواتین کے لیے تیار کی گئی ہے تاکہ وہ تشدد اور ہراساں کرنے سمیت دیگر واقعات کی رپورٹ کروا سکیں اور انھیں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔پنجاب ویمن کمیشن کی سربراہ فوزیہ وقار کے مطابق اس ایپ کو متعارف کروانے کی وجہ خواتین کو خود مختار بنانا ہے تاکہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں اور خود کو غیر محفوظ نہ سمجھیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ یونٹ کے انچارج سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والی کسی مشکل صورتحال میں مدد لیں سکیں گے۔ان کے بقول ایپ کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ خواتین کو مدد کے لیے ایپ استعمال کرتے وقت کوئی مشکل پیش نہ ہو ۔
بریکنگ نیوز
- مسلح افواج ملکی استحکام کے لئے پر عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر
- پاکستان کی روس ساتھ مشترکہ فوجی مشق دروزبہ اور عمان سے وشاق الجبل کا آغاز
- ایران کی امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش
- پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات انتئہائی اہمیت کے حامل شہباز شریف
- گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
- میکل آرٹیٹا کا آرسنل کے ساتھ نیا معاہدہ طے
- NFCخیبرپختونخواکو انسداد دہشت گردی کیلئے ڈیڑھ ارب ملےعطا تارڑ
- طاقت سے لوگوں کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا:مسعود پزشکیان
- پنجاب میں غنڈا گردی اور قبضہ مافیا نہیں چل سکتا مریم نواز
- پٹرول 1.70 ڈیزل3.12 روپے فی لیٹر سستا
- دفاعی فضائی ری فیولنگ کی سعودی درخواست منظور کرلی: برطانوی وزیراعظم
- ظہران ممدانی کا ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات کے باوجود دوستانہ ملاقاتوں کا انکشاف
- دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں: بل گیٹس
- عدالتی فیصلے کی توہین پر کارروائی ہو گی’ حکومت سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے:طلال چوہدری
- پاکستان ویمنز نے میچ میں بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کر لیا
- لاہورہائیکورٹ’ علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی’ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
- ایم کیو ایم سیاسی دہشتگردی نہ کرے، کراچی کسی ایک جماعت یا زبان بولنے والوں کا شہر نہیں: سعید غنی
- پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
- جائیداد منتقل نہ ہونے پر بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے
- جنید اکبر کے بیان کے بعد گنجائش ختم ‘اب بالکل زیرو ٹالرنس ہوگی: طارق فضل چودھری
