لاہور (آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عہبر گل خان نے شہریز خان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے اپنی والدہ علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور محمد امیر کی نظر بندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ تیمور اور عرفان کلار پیش ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان پیش ہوئے۔ جسٹس عہبر گل خان نے کہاکہ کیا آپ نے متعلقہ فورم پر رجوع کیا؟تیمور ایڈوکیٹ نے کہا نہیں ہم نے ہوم سیکرٹری کے پاس درخواست دائر نہیں کی، ہمارا کیس باقی نظر بندی کے کیسز سے مختلف ہے جس پر جسٹس عہبر گل خان نے کہاکہ کیسے مختلف ہے؟ ایڈووکیٹ تیمور نے بتایاکہ جس دن گرفتاری ہوئی اسی دن نظر بندی آرڈر جاری ہوا،ایسا لگتا ہے کہ گرفتاری کے بعد آرڈر کیا گیا۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق ہمارے پاس جسٹس فاروق حیدرکی رپورٹڈ ججمنٹ ہے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ہمارے پاس بھی دو کیس لاز ہیں،لا افسر نے کہاکہ متبادل دادرسی کی موجودگی میں ہائیکورٹ میں رٹ ناقابل سماعت ہے۔
بریکنگ نیوز
- یہ زبان اور حرکتیں جنگلیوں کی ہی ہوسکتی ہیں پختون تو عورتوں کی عزت کرنے والے لوگ ہیں: عظمیٰ بخاری
- ایران وینز ویلا کیوباکی باری صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- مسلح افواج ملکی استحکام کے لئے پر عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر
- پاکستان کی روس ساتھ مشترکہ فوجی مشق دروزبہ اور عمان سے وشاق الجبل کا آغاز
- ایران کی امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش
- پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات انتئہائی اہمیت کے حامل شہباز شریف
- گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
- میکل آرٹیٹا کا آرسنل کے ساتھ نیا معاہدہ طے
- NFCخیبرپختونخواکو انسداد دہشت گردی کیلئے ڈیڑھ ارب ملےعطا تارڑ
- طاقت سے لوگوں کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا:مسعود پزشکیان
- پنجاب میں غنڈا گردی اور قبضہ مافیا نہیں چل سکتا مریم نواز
- پٹرول 1.70 ڈیزل3.12 روپے فی لیٹر سستا
- دفاعی فضائی ری فیولنگ کی سعودی درخواست منظور کرلی: برطانوی وزیراعظم
- ظہران ممدانی کا ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات کے باوجود دوستانہ ملاقاتوں کا انکشاف
- دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں: بل گیٹس
- عدالتی فیصلے کی توہین پر کارروائی ہو گی’ حکومت سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے:طلال چوہدری
- پاکستان ویمنز نے میچ میں بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کر لیا
- لاہورہائیکورٹ’ علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی’ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
- ایم کیو ایم سیاسی دہشتگردی نہ کرے، کراچی کسی ایک جماعت یا زبان بولنے والوں کا شہر نہیں: سعید غنی
- پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
