Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور
    • برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
    • ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف
    • بغیر منظوری غیرقانونی سکیم بنانے کی ہرگز اجازت نہیں’ کارروائی کی جائے گی: ترجمان ایل ڈی اے
    • لاہور ہائیکورٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
    • سندر پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
    • پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی: بلال بن ثاقب اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان
    • اسلام آباد میں امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران’ اہلکار خدمات انجام دینگے
    • آئی ایم ایف شرائط، وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ
    • بھارت ، یوپی میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم بریانی فروش پر تشدد
    • وارث شاہ کے 228ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی
    • امریکا ایران مذاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
    • خلیجی ممالک کو منشیات اسمگلنگ کی 12 کوششیں ناکام بنا دی گئیں
    • ادویات فراہمی کا ٹینڈر حاصل ہونے کے باوجود دوسری کمپنی کو ٹینڈر جاری کرنے پر محکمہ صحت سے جواب طلب
    • نوانکوٹ : نامعلوم وجوہات پر 25 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی
    • لاہور میں پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کا افتتاح کر دیا گیا
    • اشاروں کی زبان کا عالمی دن آج منایا جائیگا
    • سندھ حکومت اور عالمی ادارہ خوراک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • DIG آپریشنز کی زیرصدارت انسداد جرائم سے متعلق اہم اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران وینز ویلا کیوباکی باری صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ایران کو تباہ کردیں یا انہیں دوبارہ پنپنے دیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آج ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور ہے، امریکا آگے بڑھ رہا ہے اور امریکا کا مستقبل پہلے سے بہت زیادہ روشن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکا میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، آج امریکی سرحدیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں، امریکا میں آج 125 سال کے مقابلے میں قتل کی وارداتوں کی شرح کم ترین ے۔ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں نے امن کی باتیں کیں، میں نے امن کا قیام ممکن بنایا، امریکا میں غربت کی شرح ریکارڈ سطح تک نیچے آگئی ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران مشرق وسطی میں بدمعاشی کرتا تھا لیکن اب نہیں کرسکتا، ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران دنیا میں دہشتگردی کو پروموٹ کر رہا تھا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران سے معاہدہ کرنا چاہا لیکن ایران نے انکار کردیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت تباہ ہوچکی اور اب وہاں منہگائی 300 فیصد ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران سے ڈیل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی دیکھنا چاہتے ہیں کہ مڈٹرم الیکشن میں میری پوزیشن کیا رہتی ہے، ایرانیوں کو احساس نہیں کہ میں تو مڈٹرم الیکشن میں لڑ ہی نہیں رہا۔اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا دعوی کیا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے ایک ارب بیرل تیل نکلوایا ہے۔انہوں نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ایک بار پاکستان اور بھارت کی جنگ ختم کرانے کا ذکر کیا۔اپنے خطاب میں ٹرمپ نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے نکل جائیں۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اپنے فوجی اہلکاروں کو کسی بھی امریکا مخالف ٹریبونل کے نام نہاد اور نمائشی ٹرائلز کا نشانہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے رکن ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالت کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر اس بدمعاش ادارے سے باضابطہ طور پر مستعفی ہو جائیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے معاملے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی قیادت کو بہترین قرار دیتے ہوئے ایران جنگ میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔ امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ بندی کو ان تنازعات میں شمار کیا جنھیں وہ اپنی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ختم ہونے والی جنگوں میں شامل کرتے ہیں۔ اگر تنازع بڑھتا تو بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔صدر ٹرمپ کے بقول وزیراعظم شہباز شریف نے 30 ملین جانیں بچانے پر میرا شکریہ ادا بھی کیا تھا۔ وہ بڑی شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس اعتراف کو بھی اپنی سفارتی کوششوں کی تائید کے طور پر پیش کیا کہ ان کی مداخلت نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو روکا۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اسے قبل بھی پاکستانی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف شاندار لوگ ہیں۔امریکی صدر نے ایران جنگ بندی معاہدے میں پاکستان کے کردار پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی حکام نے منگل کے روز ایرانی وفد کے ساتھ 3گھنٹے طویل ملاقات کی۔امریکی وفد میں جیرڈکشنر اور کرسٹیو وٹکوف شامل تھے۔ اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ یہ ملاقات تین گھنٹے جاری رہی اور انہوں نے اسے "بہت اچھا” قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت جلد مزید مذاکرات متوقع ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی حکام سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بات اس معاملے سے واقف ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ امریکی حکام نے سی این این کو یہ بھی بتایا کہ ایرانی نمائندوں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملاقات کو صدر نے حالات سازگار ہونے سے بھی مشروط کیا ہے۔سی این این کو مزید بتایا کہ ایرانی حکام سے ممکنہ ملاقات صدر ٹرمپ کے نیویارک میں موجود اعلیٰ مشیروں کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے تاہم فی الحال ایسی کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق ممکنہ ملاقات کے حوالے سے امریکی انتظامیہ میں یہ سوال بھی زیر بحث ہے کہ آیا اس سے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے یا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں کوئی عملی پیش رفت ہوسکے گی۔ امریکی حکام کو یہ خدشہ بھی ہے کہ نیویارک میں موجود ایرانی حکام کو ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے مذاکرات کے لیے مکمل اختیار حاصل بھی ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچنے والے محدود وفد میں شامل ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبِیو نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے تیار ہیں خاص طور پر اگر اس کے نتیجے میں کوئی مثبت پیش رفت ہوسکتی ہو۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے بھی کہا کہ ٹرمپ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ تاہم ان کے بقول اہم سوال یہ ہے کہ ایران کی جانب سے کون بات کرے گا اور آیا ایران اس ملاقات پر آمادہ ہے یا نہیں۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کو موت کا کیمپ اور دنیا میں بچوں کا سب سے بڑا قبرستان قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر دبا بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہاکہ اسرائیلی حکومت غزہ پر قبضے کے خاتمے کے لیے تیار نہیں، اور غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی جانب پیشرفت سے بھی انکار کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے اور فلسطینی علاقوں کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ترک صدر نے کہا کہ غزہ ہمارے دور کا انتہائی غیر انسانی اور شرمناک حراستی کیمپ بن چکا ہے۔ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر چکی ہے۔رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے قائم کیا گیا تھا، لیکن اب وہ اپنا کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہا اور اسے مثر کردار ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد اور دہشتگردی کے باعث مغربی کنارے کی صورتحال بھی سنگین ہے، جبکہ فلسطینی مسلمان اپنے مقدس مقامات تک رسائی سے محروم ہیں۔ترک صدر نے دعوی کیاکہ اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں غزہ میں 74 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور لبنانی بچوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے اور بچوں کو بموں کی آواز پر بیدار نہیں ہونا چاہیے۔ترک صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دبا میں اضافہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکیے خلیج میں تنازع کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور کوئی بھی صاحبِ ضمیر شخص غزہ میں ہونے والے واقعات سے آنکھیں نہیں چرا سکتا۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رہنی چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ دنیا میں بڑھتے تنازعات، عدم مساوات، موسمیاتی بحران اور مصنوعی ذہانت کے پھیلائو نے عالمی نظام کو شدید دبا میں ڈال دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کی طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، نئی ریاستیں معاشی، سیاسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں طاقت حاصل کر رہی ہیں جبکہ بڑی کمپنیوں اور افراد کے ہاتھوں بھی اختیار منتقل ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی خطاب میں مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت انسانوں سے مشینوں کی جانب طاقت کی منتقلی کی ایک اور بڑی مثال ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں موجود ادارے اب بھی ایک ایسے دور کی طاقت اور مفادات کی عکاسی کرتے ہیں جو گزر چکا ہے اس لیے عالمی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔انتونیو گوتریس نے جنگ، عدم مساوات، موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کو دنیا کے مستقبل کے لیے چار بڑے امتحانات قرار دیا۔غزہ کے حوالے سے انھوں نے عالمی عدالت انصاف کے احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری دو ریاستی حل کو مزید مشکل بنا رہی ہے۔انتونیو گوتریس نے یوکرین پر روسی حملے کو بھی اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی قرار دیا اور سلامتی کونسل میں مستقل افریقی نمائندگی نہ ہونے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا۔برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی تنازعات پر سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل میں فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیلی صدر اناسیو لولا دا سلوا نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس وقت اپنی تاریخ کے انتہائی نازک مرحلے میں ہے اور سلامتی کونسل کی غیر فعالیت کے باعث عالمی ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2025 میں دوسری جنگ عظیم کے بعد مسلح تنازعات کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ ہوئی اور بڑھتی جغرافیائی کشیدگیاں علاقائی تنازعات کو عالمی جنگ میں تبدیل کر سکتی ہیں۔غزہ کے بارے میں لولا نے اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ میں شدید انسانی نقصان کا سامنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حماس کے اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی بھی مذمت کی۔ایران جنگ کے حوالے سے لولا نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو عالمی تجارت کے لیے اہم راستہ رہنا چاہیے تھا لیکن وہ جنگ کی خندق بن چکا ہے جس کے اثرات دنیا بھر میں ایندھن، کھاد اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔یوکرین جنگ پر انھوں نے مزید کہا کہ میدان جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔

    ٹرمپ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور

      برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی

      مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.