ملتان (خبریں ڈیجیٹل ) معروف اداکارہ زارا انورعباس نے کہا ہے کہ ایک دن کیلئے اگر پولیس افسر بنی تو زیادتی کے تمام مجرموں کو پھانسی پر چڑھا دوں گی۔وہ فلم شیروز تین کہانیوں کے سیٹ پر بات کررہی تھیں جس مین تین مختلف خواتین کی کہانی بیان کی گئی ہے، اس فلم کے ایک حصے گیئر اپ میں زارا نور عباس مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔ سات سال بعد بڑے پردے پر واپس آنے والی اداکارہ زارا نور عباس فلم کے حوالے سے کافی پر امید ہیں اور ان دنوں ‘شیروز’ کے پروموشنز میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتا چلتا ہے کہ ایک بم ہے جو کہیں رکھا گیا ہے ، مجھے نہ صرف اس بم کو ڈسپوز کرنا ہے بلکہ اپنے آپ کو ثابت بھی کرنا ہے کہ میں یہ کرسکتی ہوں۔
زارا انور عباس
