کراچی(این این آئی)سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیاری کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، صوبے کے 67 خصوصی تعلیمی اداروں میں تقریباً 20 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، جہاں مفت تعلیم کے ساتھ بحالی، فزیوتھراپی، اسپیچ تھراپی، ٹرانسپورٹ اور ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 37 اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹرز میں 49 جدید ڈیجیٹل کلاس رومز کا قیام اہم پیش رفت ہے، جن سے تقریباً 754 سماعت سے محروم طلبہ مستفید ہوں گے۔ ڈیجیٹل کلاس رومز میں اسمارٹ بورڈز، ای لرننگ ٹولز اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 20 سیٹلائٹ اسکولز قائم کیے گئے ہیں، جن سے تقریباً 476 خصوصی بچوں کو تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔
بریکنگ نیوز
- ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا
- اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج
- 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
- 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
- ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
- سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
- مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
- روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
- ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
- 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
- ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
- اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
- نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
- چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
- نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
- مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
