پاکستان کے اسکواش اسٹار نور زمان نے ایشین گیمز 2026 کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ نور زمان نے پری کوارٹر فائنل میں کویت کے عمار التمیمی کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔
نور زمان نے مقابلہ 11-4، 11-9 اور 11-4 سے اپنے نام کیا اور مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔
پاکستان کے دوسرے اسکواش کھلاڑی محمد اشہب عرفان نے بھی سعودی عرب کے محمد النسفان کو 11-9، 11-3 اور 11-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ دونوں پاکستانی کھلاڑی جمعہ کو کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔
پاکستان نے مکسڈ ڈبلز میں بھی پیش قدمی کی، جہاں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپان کی جوڑی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

