بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنک وادی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے کنک وادی میں ایک سکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری کارروائی کی۔ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ فرار ہونے والے دیگر دہشتگردوں کا تعاقب کیا گیا اور مزید 7 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔
رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

