Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یکم جنوری 2027 بجلی مہنگی قیمت 27.31 روپے یونٹ ہو جائےگئی ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وزیر صحت سید مصطفی کمال ملاقات کر رہے ہیں۔
    • ایران جوہری ہتھیار بنانے کے مطالبات زور پکڑ گے
    • برطانیہ کا سعودی عرب میں لڑاکا طیارے تعینات کر نے کا اعلان
    • وزیر اعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی برامدات 6 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
    • مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
    • فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے شاندار استقبال ایرانی اعلی حکام سے ملاقاتیں اہم اموار پر بات چیت
    • نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
    • پنجاب کی دیہات کی ترقی کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی
    • شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ
    • KPKگورنر راج ایمرجنسی کیخلاف درخواستیں اٹارنی جنرل کو نوٹس جواب طلب
    • امریکا نے مشرقِ وسطی میں 23 بار رجیم چینج میں حصہ ڈالا؛ خصوصی ایلچی نے بھانڈا پھوڑ دیا
    • سمندر میں امریکی جہاز کی موجودگی پر چین برہم’دراندازی قرار دیکر نگرانی کے لئے دستے روانہ
    • صدر ٹرمپ کا نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہائوس
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی صدرمسعود پزشکیان’ باقر قالیباف اورمحسن رضائی سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • نظام میں بہتری کیلیئے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگریز محمد اورنگزیب
    • گاڑی سے حملے کا شکار ہونے والی آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی
    • عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین ریاض کیخلاف ہتک عزت مقدمہ جیت لیا
    • پاکستان اور امریکا کیلئے ٹیکنالوجی میں تعاون انتخاب نہیں، ضرورت ہے: رضوان سعید شیخ
    • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں: الیگزینڈر جان ملک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شنگائی تعاون تنظیم کے ایجنڈے پر عمل درآ مد کیلئے پر عزم اسحاق ڈار

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس سے خطاب کیا’نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے
    پرعزم ہیں، ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار اقتصادی نمو میں ایس سی او قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے جبکہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ایس سی او شراکت داروں کو معاشی انضمام کے مشترکہ سفر میں تیزی لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او کا خطہ عالمی اقتصادی ترقی کا اہم مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، رابطوں کے استحکام کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ایس سی او کے اقتصادی تعاون کی کامیابی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار اقتصادی نمو میں ایس سی او قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم باہمی اعتماد اور تنوع کے احترام کے اصولوں پر قائم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم نے تجارت، بنیادی ڈھانچے، ثقافت اور جدت کے شعبوں تک اپنا دائرہ کار وسیع کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت شنگھائی اسپرٹ سے ہماری وابستگی کا عکاس ہے، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ہدفی سرمایہ کاری معاشی انضمام کے لیے اہم ہے، زراعت، کان کنی، معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حامی ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ سی پیک ایس سی او شراکت داروں کو معاشی انضمام کے مشترکہ سفر میں تیزی لانے کا موقع فراہم کرتا ہے، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت ایس سی او کے مستقبل کے تعاون کے اہم ستون ہونے چاہئیں، توانائی میں تعاون اور عالمی معلوماتی سلامتی کو ایس سی او کا اہم حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی پاکستانی صدارت کا وژن پیش کیا، پاکستان نے افغانستان کی ترقی اور افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، افغان سرزمین پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، پاکستان پرامن اور مستحکم ہمسائیگی کے قیام کے لیے پرعزم ہے جو علاقائی ترقی اور خوش حالی کی بنیادی شرط ہے۔
    اسحاق ڈار

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایران جوہری ہتھیار بنانے کے مطالبات زور پکڑ گے

      برطانیہ کا سعودی عرب میں لڑاکا طیارے تعینات کر نے کا اعلان

      مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.