Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یکم جنوری 2027 بجلی مہنگی قیمت 27.31 روپے یونٹ ہو جائےگئی ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وزیر صحت سید مصطفی کمال ملاقات کر رہے ہیں۔
    • ایران جوہری ہتھیار بنانے کے مطالبات زور پکڑ گے
    • برطانیہ کا سعودی عرب میں لڑاکا طیارے تعینات کر نے کا اعلان
    • وزیر اعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی برامدات 6 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
    • مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
    • فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے شاندار استقبال ایرانی اعلی حکام سے ملاقاتیں اہم اموار پر بات چیت
    • نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
    • پنجاب کی دیہات کی ترقی کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی
    • شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ
    • KPKگورنر راج ایمرجنسی کیخلاف درخواستیں اٹارنی جنرل کو نوٹس جواب طلب
    • امریکا نے مشرقِ وسطی میں 23 بار رجیم چینج میں حصہ ڈالا؛ خصوصی ایلچی نے بھانڈا پھوڑ دیا
    • سمندر میں امریکی جہاز کی موجودگی پر چین برہم’دراندازی قرار دیکر نگرانی کے لئے دستے روانہ
    • صدر ٹرمپ کا نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہائوس
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی صدرمسعود پزشکیان’ باقر قالیباف اورمحسن رضائی سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • نظام میں بہتری کیلیئے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگریز محمد اورنگزیب
    • گاڑی سے حملے کا شکار ہونے والی آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی
    • عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین ریاض کیخلاف ہتک عزت مقدمہ جیت لیا
    • پاکستان اور امریکا کیلئے ٹیکنالوجی میں تعاون انتخاب نہیں، ضرورت ہے: رضوان سعید شیخ
    • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں: الیگزینڈر جان ملک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب کی دیہات کی ترقی کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ا س موقع پرپنجاب میں خوشحال دیہات ایکٹ 2026
    متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں 120 دیہات میں فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ہر گاؤں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری بھی دیدی اور ویلج کمیٹی کی فوری تشکیل اور پلان طلب کرلیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ویلج کمیٹی کی سربراہی کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر تمام ویلج کمیٹیوں اور پراجیکٹ کی نگرانی کریں گے۔ ویلج کمیٹی میں چار عوامی نمائندے اور چار سرکاری نمائندے ہونگے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویلج کمیٹی میں ہیڈ ٹیچر، سیکرٹری یونین کونسل، بی ایچ یو/ مریم نواز ہیلتھ کلینک کی ڈاکٹر اور دیگر شامل ہونگے۔ ہر گاؤں میں سیوریج، ڈرینج اور پختہ گلیاں بنائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سب دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ ترقی اب بڑے شہروں تک محدود نہیں، ہر گاؤں تک بھی ثمرات پہنچیں گے۔گائوں کی ڈویلپمنٹ گاؤں کے مقامی لوگوں مشاورت بھی شامل ہوگی۔ وہ دن دور نہیں جب پنجاب کا ہر گاؤں ایک مثال بنے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ گائوں کی ڈویلپمنٹ میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے متعلقہ گاؤں میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے نگہبان ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈآسٹیوپوروسس ڈے (World Osteoporosis Day) پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری، بچاؤ، تشخیص اور علاج کے بارے میں شعور ضروری ہے۔ زندگی بھر کے لیے ہڈیوں کی حفاظت اور انہیں مضبوط بنانا سال 2026 کااس دن کا خصوصی تھیم ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری خاموش بیماری کہلاتی ہے، ہڈی ٹوٹنے سے پہلے کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے، کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں ہیلتھ ا ینیشیٹومینجمنٹ کمپنی اور پینلڈ ہسپتالوں کے ذریعے شہریوں کو مفت ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کا علاج فراہم کررہی ہے۔ پیریوینشن پروگرام کے تحت مختلف بیماریوں سے بچاؤ، ابتدائی تشخیص اور عوامی آگاہی دی جا رہی ہے۔خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب اور مزدوروں کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے بنیادی طبی اور غذائی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کنیئر ڈ کالج کی پوزیشن ہولڈر طالبات کیلئے لیپ ٹاپ، پانچ بسیں فراہم کرنے کا اعلان صوبے کے ہر گھر تک پہنچیں گے اور ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے:مریم نواز شریف یہاں موجود ہر لڑکی کامیابی کی ایک مکمل داستان ہے،اپنی بچیوں کی کا میابی پر تالیاں بجانے والے والدین کو دیکھ کر دل خوشی سے بھر گیا لکھی ہوئی تقریر نہیں پڑھتی بچوں کے سامنے اپنے دلی جذبات بیان کرتی ہوں،ایک دوسرے کی مدد کرنا بہت بڑی کامیابی ہے میں جانتی ہوں کہ گرل ہونے کی وجہ سے خواب پورے کرنا مشکل ہوجاتے ہیں،لڑکا محنت کرتا ہے تو کہتے ہیں اسے آگے جانا ہے،لڑکی محنت کرتی نظر آتے تو کہتے ہیں،اسے اپنی پڑی ہوئی ہے جب آپ خود کو بااختیار بناتے ہیں تو کامیابی مقدر ہوجاتی ہے،لڑکیوں کو کامیابی کیلئے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے،9بجے سے6بجے تک آفس کا کام کرتی ہوں،6بجے سے 10بجے تک گھریلو فرائض نبھاتی ہوں کسی کو پروفیشنل لائف میں کامیابی گھر کو نظر انداز کرنے کے بارے میں بات کرنے کا موقع نہ دیں،کسی کو بھی یہ اجازت نہ دیں کہ آپ کام نہیں کرسکتے بیٹیوں کو کام کیلئے موافق مواقع مہیا کرنا میری ذمہ داری ہے تاکہ والدین پریشان نہ ہوں، پنجاب کی بیٹیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تین سال دن رات محنت کی اور پنجاب کو وویمن فرینڈلی صوبہ بنایا بچیوں کو سکوٹی،رکشے چلاتے اورکام کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،صبح یونیورسٹی اورشام کو اوبر چلانے والی بچی کی ویڈیو دیکھ کربہت خوشی ہوئی،آپ کسی سے کم نہیں اورنہ ہی پیچھے ہیں،کبھی فکر نہ کریں زندگی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں،باری باری سب سے ڈیل کریں،مجھے بھی سننا پڑا تھا، پنجاب مشکل صوبہ ہے،یہاں پولیس اوربیورکریسی کو چلانا مشکل کام ہے اگر محنت کریں تو خاتون سی ایم،منسٹر،کمشنراورڈپٹی کمشنر بھی بن سکتی ہے،کسی بچی کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ سامنے آجائے تو اس کا علاج کرنے تک سوتی نہیں پہلے لڑکوں کو 70فیصد اورلڑکیوں کیلئے 30فیصد کوٹہ تھا،اب ہر سکیم میں سب کیلئے برابر مواقع ہیں،مجھے پنجاب کی تمام بیٹیوں پر پورافخر ہے، مشکلات سے گھبرانا نہیں یہ زندگی کا حصہ ہے’ خواتین کو معاشرے میں محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں،خواتین کیلئے روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے تمام سہولیات فراہم کریں گے پنجاب میں خواتین کیخلاف جرائم کسی صورت بھی قبول نہیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کنیئرڈ کالج برائے خواتین کا89ویں کانووکیشن سے خطاب کیا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنر بشپ الیگزینڈر جان ملک نے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا، خواتین بالخصوص طالبات کیلئے اقدامات کو سراہا وزیراعلی مریم نواز شریف نے بی ایس اور ایم فل کی پوزیشن ہولڈر طالبات کو گولڈ میڈل پہنائے،وزیراعلی نے شاندار تدریسی اور تحقیقی خدمات سر انجام دینے پر اساتذہ کرام کو بھی ایوارڈ پیش کئے وزیراعلی مریم نواز شریف نے گولڈ میڈل حاصل کرنے سپیشل طالبہ سے اظہار شفقت کیا تو پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا،”پاک وطن تیری دھرتی ماں جیسی ”کینئرڈ کالج کی طالبات نے کانووکیشن میں خصوصی نغمہ پیش کیا میڈیا سٹڈیزکی طالبہ شمائل کو منگت رائے میڈل، کیمسٹری کی طالبہ طیبہ اختر کو میر فیلبس میڈل اورفائن آرٹس کی طالبہ شیزہ علی رخسانہ ڈیورڈ میڈل،فزکس کی طالبہ حفضہ رحمان کو بوسویل میڈل دیاگیا سائیکالوجی کی فاطمہ اعجاز کو اسماء جمیل میڈل،میڈیا سٹڈیز کی مناہل اظہر کو لیلہ نجم الدین میڈل،سپورٹس کی خدیجہ عاصم کو آؤٹ سٹینڈنگ میڈل،لا کی عائشہ خان کو عاصمہ جہانگیر میڈل،ایجوکیشن کی آئینہ رحمان کو فرسٹ پوزیشن میڈل دیاگیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوشل سائنسز کیلئے فضا نواز،انوائرمنٹل سائنس کیلئے رابعہ ساجد،فوڈ سائنس کی طالبہ مناہل عبداللہ،ماہین گل کو گولڈ میڈل دیا گیا ایم فل لائیو سائنسز کا میڈل فرحین ناصر،ایم فل میتھ اینڈ فزیکل سائنسز کا میڈل ملائکہ طارق،آرٹس کا مریم طارق،سوشل سائنسز کا اقرہ وردہ یاسین کومیڈل دیا گیا۔
    مریم نواز

    Khabrain News

      Keep Reading

      یکم جنوری 2027 بجلی مہنگی قیمت 27.31 روپے یونٹ ہو جائےگئی ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت

      اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وزیر صحت سید مصطفی کمال ملاقات کر رہے ہیں۔

      برطانیہ کا سعودی عرب میں لڑاکا طیارے تعینات کر نے کا اعلان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.