لندن ( بی بی سی ) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی صدر، وزیرِ خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں’ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ عاصم منیر ایران کے اعلی حکام سے بات چیت کے لیے منگل کو تہران پہنچے تھے اور ان کے ساتھ اس دورے پر پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ہیں۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران سے افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی باہر نہیں جائے گا۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ان خیالات کا اظہار محسن رضائی نے پاکستان فوج کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تہران میں ملاقات کے دوران کیا۔ محسن رضائی نے کہا کہ جب تک امریکہ اعتماد سازی نہیں کرتا، اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انھوں نے ایران کی شرائط کو پورا کرنے کو ہی اس اعتماد سازی کے عمل کا آغاز قرار دیا۔محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سرحدوں کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور آج صبح سے دونوں ممالک کے درمیان تمام سرحدی مقامات دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔چند گھنٹے قبل، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرحد کی بندش کی وجہ تکنیکی مسائل بتائی تھی۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کو پیش کی گئی سات شرائط پورا ہونے تک امریکہ ایران کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتا۔باقر قالیباف نے کہا کہ ایران جنگ پسند نہیں ہے، لیکن وہ اپنے وطن اور قومی وقار کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ دھمکیاں اور فوجی مشقیں ایران کے سٹریٹجک فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ ہی تھا جو غلط اندازوں اور ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی وجہ سے خود ایک دلدل میں پھنس گیا؛ اب یہ انھی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل بھی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔جنگ بندی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا یہ چوتھا سرکاری دورہ ہے۔اس سے قبل دو ستمبر کو اپنے دور ایران کے دوران انھوں نے صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی، پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور وزیرِ داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
بریکنگ نیوز
- یکم جنوری 2027 بجلی مہنگی قیمت 27.31 روپے یونٹ ہو جائےگئی ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وزیر صحت سید مصطفی کمال ملاقات کر رہے ہیں۔
- ایران جوہری ہتھیار بنانے کے مطالبات زور پکڑ گے
- برطانیہ کا سعودی عرب میں لڑاکا طیارے تعینات کر نے کا اعلان
- وزیر اعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی برامدات 6 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
- مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے شاندار استقبال ایرانی اعلی حکام سے ملاقاتیں اہم اموار پر بات چیت
- نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
- پنجاب کی دیہات کی ترقی کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی
- شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ
- KPKگورنر راج ایمرجنسی کیخلاف درخواستیں اٹارنی جنرل کو نوٹس جواب طلب
- امریکا نے مشرقِ وسطی میں 23 بار رجیم چینج میں حصہ ڈالا؛ خصوصی ایلچی نے بھانڈا پھوڑ دیا
- سمندر میں امریکی جہاز کی موجودگی پر چین برہم’دراندازی قرار دیکر نگرانی کے لئے دستے روانہ
- صدر ٹرمپ کا نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہائوس
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی صدرمسعود پزشکیان’ باقر قالیباف اورمحسن رضائی سے ملاقات کررہے ہیں۔
- نظام میں بہتری کیلیئے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگریز محمد اورنگزیب
- گاڑی سے حملے کا شکار ہونے والی آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی
- عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین ریاض کیخلاف ہتک عزت مقدمہ جیت لیا
- پاکستان اور امریکا کیلئے ٹیکنالوجی میں تعاون انتخاب نہیں، ضرورت ہے: رضوان سعید شیخ
- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں: الیگزینڈر جان ملک
