واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا نومبر میں ہونے
والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے ایران کی قیادت کو نشانہ بنانے سے متعلق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے مبینہ مذاکرات پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بقول ایران معاشی اور فوجی دونوں لحاظ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی بحری ناکہ بندی پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور ایرانی بندش کے باوجود آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل ریکارڈ سطح پر جاری ہے۔اینا کیلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔
