Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایس ای سی پی نے قومی سطع پر زرعی سپاٹ مارکیٹ قائم کرنے کی تجویز دے دی
    • سائبر کرائم متاثرین کیلئے بڑی سہولت پولیس ہیلپ لائن 15کو این سی سی آئی اے سے منسلک کر دیا گیا
    • ورلڈ گرین اکانومی سمٹ 2026 آج سے دبئی میں شروع ہوگی
    • امریکہ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ
    • نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس سائیکل ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
    • سرگودھا:آئی جی پنجاب کی یادگار شہداء پر حاضری ‘پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
    • مدیحہ شاہ کا اداکاری سے متعلق صائمہ نور کو مشورہ
    • جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سہارا رے بیٹی کی پیدائش کے بعد انتقال کرگئیں
    • IG پنجاب عبدالکریم کا دورہ سرگودھا،RPO اورڈی پی اوز کا استقبال
    • یکم جنوری 2027 بجلی مہنگی قیمت 27.31 روپے یونٹ ہو جائےگئی ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے وزیر صحت سید مصطفی کمال ملاقات کر رہے ہیں۔
    • ایران جوہری ہتھیار بنانے کے مطالبات زور پکڑ گے
    • برطانیہ کا سعودی عرب میں لڑاکا طیارے تعینات کر نے کا اعلان
    • وزیر اعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی برامدات 6 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
    • مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
    • فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے شاندار استقبال ایرانی اعلی حکام سے ملاقاتیں اہم اموار پر بات چیت
    • نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
    • پنجاب کی دیہات کی ترقی کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کا فیصلہ وزیراعلی مریم نواز نے منظوری دے دی
    • شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ
    • KPKگورنر راج ایمرجنسی کیخلاف درخواستیں اٹارنی جنرل کو نوٹس جواب طلب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یکم جنوری 2027 بجلی مہنگی قیمت 27.31 روپے یونٹ ہو جائےگئی ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد’ وہاڑی(ویب ڈیسک’ نامہ نگار،خبر نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خبریں) ذرائع کے مطابق
    ملک میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں بجلی کی خریداری کی قیمت 2027 میں بڑھ کر 27.309 روپے فی کلو واٹ آور یونٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں کی آئندہ نظرثانی کیلئے بنیادی تخمینے کے تحت بجلی کی مجموعی خریداری کی لاگت 3.55 ٹریلین روپے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔یہ تخمینے واپڈا کی سابقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کے عمل کا حصہ ہیں جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے متوقع ہے۔ اس عمل کے دوران نئے دور کیلئے بجلی نرخوں کے تعین میں استعمال نظرثانی شدہ بنیادی لاگت ریفرنس کاسٹ کا تعین کیا جائے گا جس کی بنیاد پر صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف مقرر کیے جائیں گے۔ وہاڑی،کوٹ ادو،سنانواں سے نامہ نگار،خبر نگار،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خبریں کے مطابق ایل پی جی گیس کی قیمت مختلف شہروں میں بہت زیادہ بڑھنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا،وہاڑی میںایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں عدم استحکام فی سلنڈر پندرہ سو روپے کا اضافہ، نایاب ہونے کا بھی خدشہ، صارفین محمد طارق ملک، رائے اشفاق کھرل،باؤ اسلم،شیخ مجید سالک،سہیل بھٹی اور شیخ فضل الرحمن نے بتایا کہ ایران بارڈر کی بندش کو جواز بنا کر ایل پی جی گھریلو سلنڈر جو 51 سو روپے میں دستیاب تھا 58 پھراچانک 66 سو روپے میں سیل کیا جاتا رہا انتظامی افسران اور پیرا حکام کی کارروائی ہو جانے کے خوف سے اکثر گیس ڈیلرز اور دوکانداروں نے دن بھر شٹر ڈاؤن رکھے اور سیل روکے رکھی ۔سنانواں میں ایران کے ساتھ سرحدی آمدورفت متاثر ہونے کے باعث ایل پی جی کی درآمد اور سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جبکہ ایل پی جی کی قیمت 620 روپے سے بڑھ کر 650 روپے فی کلو تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عدم دستیابی کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ایل پی جی ڈیلرز بھی کاروباری پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کر رکھا ہے، ایسے میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔شہریوں محمد اسلم، عبدالحمید، محمد اکرم، غلام عباس اللہ ڈتہ عاشق حسین نور محمد غلام فرید اور دیگرصارفین کا مطالبہ ہے کہ حکومت گیس کی قلت کا فوری نوٹس لے، سپلائی بحال کرے ۔کوٹ ادومیں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافیاورسرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایل پی جی دکاندار سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو کے بجائے 520 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں جس سے صارفین کو ہر کلو گیس پر 240 روپے اضافی ادا کرنا پڑ رہے ہیں، شہریوں نے ڈ پٹی کمشنر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ایل پی جی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، سرکاری نرخوں کی تصدیق کے بعد مارکیٹوں میں سخت چیکنگ کی جائے،نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرائے جائیں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کی جائے ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایس ای سی پی نے قومی سطع پر زرعی سپاٹ مارکیٹ قائم کرنے کی تجویز دے دی

      سائبر کرائم متاثرین کیلئے بڑی سہولت پولیس ہیلپ لائن 15کو این سی سی آئی اے سے منسلک کر دیا گیا

      نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس سائیکل ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.