Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز
    • کامسیٹس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم تقرری پر مبینہ تنازع
    • وزیراعظم آفس سے جاری افغان ڈاکٹروں کی ملک بدری پالیسی کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب
    • محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق
    • بلاول بھٹو میں وزیراعظم بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے:خرم دستگیر خان
    • آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے’ لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
    • طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کرنے والا زیر حراست ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک
    • نشتر کالونی’ زہریلادودھ پینے سے ایک بچہ جاںبحق ‘ ایک کی حالت نازک
    • رومانیہ کا پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے کا اعلان
    • موٹر سائیکلوں پر سائیڈ ویو مرر لازمی قرار دینے کے لیے دائر درخواست سی ٹی او کی رپورٹ پر نمٹا دی گئی
    • بچوں کی فلاح و بہبود والدین کے ترجیحی حق سے زیادہ اہم،لاہور ہائیکورٹ
    • پی پی ایس سی نے پنجاب پولیس سمیت مختلف آسامیوں کی نتائج جاری کر دیئے
    • شہر میں 2 مختلف حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق’ایک زخمی
    • ملک میں شدید سردی کا دورانیہ 50 روز تک محدود ہونے کا انکشاف
    • پٹرولیم قیمتوں کا تعین 7دن کی اوسط پر ہوتا ہے:علی پرویز ملک
    • پٹرولیم قیمتوں کا تعین 7دن کی اوسط پر ہوتا ہے:علی پرویز ملک
    • حوثی حملے، سعودی عرب نے ڈیووس ان ڈیزرٹ کانفرنس ملتوی کر دی
    • PTI کا 13سال کا گند 3دن میں صاف نہیں ہو سکتا:گورنر خیبر پختونخوا
    • ایس ای سی پی نے قومی سطع پر زرعی سپاٹ مارکیٹ قائم کرنے کی تجویز دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایس ای سی پی نے قومی سطع پر زرعی سپاٹ مارکیٹ قائم کرنے کی تجویز دے دی

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان(جنرل رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے قومی سطح پر زرعی اسپاٹ مارکیٹ قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جہاں کسانوں، گوداموں، بینکوں اور خریداروں کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل تجارتی پلیٹ فارم کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔ اس اقدام سے کاشتکاروں کو بہتر قیمتیں دلانے، فصلوں کی برداشت کے بعد ہونے والے نقصانات کم کرنے اور مالی معاونت تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے ملک میں مشن 100 ارب ڈالر کا آغاز کردیا ہے اور کہا کہ مجوزہ مارکیٹ کے ذریعے زرعی تجارت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے معیاری درجہ بندی، شفاف بولی کے نظام اور الیکٹرانک گودام رسیدوں کو یکجا کیا جائے گا۔ زرعی منڈیوں کی نگرانی کا ضابطہ جاتی اختیار صوبائی حکام کے پاس برقرار رہے گا جبکہ ایس ای سی پی ٹیکنالوجی سے متعلق نظام وضع کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ زرعی منڈیوں میں اصلاحات پوری معیشت کے لیے اہم ہیں کیونکہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں زراعت کا حصہ 23.44 فیصد ہے۔ انہوں نے ملک کی فصلوں کی تخمینہ شدہ مالیت تقریباً8800 ارب روپے بتاتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ کرنے اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے میں خامیوں اور نقصانات کی معاشی قیمت بہت زیادہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فصلوں کی برداشت کے بعد ہونے والے نقصانات کی شرح 20 سے 40 فیصد تک بتائی جاتی ہے جبکہ فصلوں کے ضیاع میں ہر ایک فیصد اضافے سے تقریباً 88 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ ان کے مطابق فصلوں کی بہتر ہینڈلنگ، ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کے انتظامات سے نہ صرف بڑی معاشی قدر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے بلکہ کاشتکاروں کی آمدن میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے زرعی پیداوار اور منظور شدہ گوداموں کی دستیاب گنجائش کے درمیان فرق کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ منظور شدہ گوداموں کی مجموعی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت تقریباً 3 لاکھ 26 ہزار میٹرک ٹن ہے جبکہ روایتی طریقے سے ذخیرہ کی جا سکنے والی خشک زرعی اجناس کی سالانہ پیداوار تقریباً 5 کروڑ 57 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید گوداموں، کولڈ اسٹوریج کی سہولتوں اور مؤثر سپلائی چینز کی ترقی سے زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری راغب کی جا سکتی ہے، اجناس کا ضیاع کم کیا جا سکتا ہے اور برآمدی خریداروں تک رسائی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
    ایس ای سی پی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ

      پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز

      کامسیٹس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم تقرری پر مبینہ تنازع

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.