لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی سے متعلق والد کی آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بچوں کی فلاح و بہبود والدین کے ترجیحی حق سے زیادہ اہم ہے۔ جسٹس شیریں عمران نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں والد کو فی بچہ 35 ہزار روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے اور اس میں ہر سال 10 فیصد اضافے کا حکم برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ والد مالی مشکلات یا بیروزگاری کا عذر پیش کرکے بچوں کے اخراجات کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔ بچوں کی حوالگی کا فیصلہ کرتے وقت ان کی تعلیم، نگہداشت، عمر اور خواہش کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، جبکہ ان کی فلاح و بہبود میں مالی ضروریات کے ساتھ جذباتی، نفسیاتی اور تعلیمی ضروریات بھی شامل ہیں۔ فیصلے کے مطابق دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں اور والد انہیں والدہ سے منتقل کرنے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ بچے نجی اسکول میں زیرتعلیم ہیں اور انہوں نے عدالت میں والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کی رائے کو اہمیت دی جانی چاہیے، تاہم اسے حتمی فیصلہ بنانے کے بجائے مجموعی حالات کے تناظر میں دیکھا جائے۔ گارڈینز اینڈ وارڈز ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت بچوں کی فلاح و بہبود بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کسی بھی والدین کا ترجیحی حق بچوں کی بہتری پر فوقیت نہیں رکھتا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلوں میں کوئی قانونی خامی یا شواہد کی غلط تشریح ثابت نہیں ہوئی۔ والد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بچوں سے ملاقات کا پہلے سے طے شدہ شیڈول برقرار رکھا گیا۔
بریکنگ نیوز
- موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- جامعات کوجدت’ تحقیق ‘ ٹیکنالوجی کا فروغ یقینی بنانا ہوگا: احسن اقبال
- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے شہر کو خوبصورت بنانے کے وژن کے تحت لاکھوں روپے مالیت سے تیار کی گئی ماڈل ریڑھیاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاجروں میں تقسیم ہونے کی بجائے چیمبر لین روڈ پر کھڑی کھڑی ناکارہ ہو رہی ہیں۔
- اسلام آباد:آئی ایم ایف کے مالیاتی امور کے ڈائریکٹر راڈریگو والڈس ٹیکس ریفارمز کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- میجر وجاہت وحید شہید کی نمازجنازہ ادا، لاہور میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
- وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا دورہ منسوخ
- بلوچستان میں قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل میرٹ اور دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے:طلال چودھری
- ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے اسامہ مجید چیمہ کی فائل فوٹو جبکہ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التوا اور شکایات کی درخواستوں کا عکس۔
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم جاریرہے گی: بلال اظہر کیانی
- مولانا فضل الرحمان ماضی کے بیانات اور موجودہ موقف میں تضاد کی وضاحت کریں: دانیال چودھری
- پشاور سکول سا نحے کی رپورٹ میں عمارت اور تعمیر سے متعلق چشم کشا انکشافات
- پنجاب کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل
- اسامہ مجید چیمہ نے رات گئے تک دوستوں کے ساتھ آفس میں محفلیں جمانا معمول بنا رکھا ہے
- اسامہ مجید چیمہ سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کال کی گئی لیکن موقف نہیں دیا’دینا چاہیں تو ا ن کا موقف ادارہ من و عن شائع کریگا
- سہیل آفریدی مذاکرات ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے، طارق فضل
- بھارتی فوج کی غداری کا ایک اور ثبوت حساس معلومات کی منتقلی کے ہو شبا انکشافات
- پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
- پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز
- کامسیٹس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم تقرری پر مبینہ تنازع
