لاہور(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے اسامہ مجید چیمہ کی جانب سے درجن بھر سکیورٹی گارڈ ، چار گاڑیاں اور آفس کو ڈیرے کے طور پر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایل ڈی اے ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے کہ اسامہ مجید چیمہ جب آفس آتے ہیں تو درجن بھر سکیورٹی گارڈ پروٹوکول پر لگے ہوتے ہیں ، اسطرح سے آفس میں کھانے اور رات گئے تک دوستوں کے ساتھ آفس میں محفلیں جمانا معمول بنا رکھا ہے ، ڈی جی ایل ڈی اے بھی اسامہ مجید چیمہ کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔
