Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی انتخابات میں دھاندلی بھارتی شہری بھی ملوث نکلے فرد جرم عائد
    • دوحہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی قطری ہم منصب اورلخویا انٹرنل سکیورٹی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غروب آفتاب کا خوبصورت منظر۔
    • بسنت ائیندہ سال 2027 میں 12 , 13, 14 مارچ منائی جائے گئی
    • ایل ڈی اے کی خواتین افسران نا مناسب برتائو گھر سے میٹنگ کے نام پر بلا کر ہراساں کرنے اور دھمکیوں کے سنگین الزامات
    • بینک آف پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے نووا کیئر ہسپتال کے لیے 17 ارب روپے کی فنانسنگ سہولت فراہم کرنے کی تقریب کے موقعپر شرکاء کا گروپ فوٹو
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • جامعات کوجدت’ تحقیق ‘ ٹیکنالوجی کا فروغ یقینی بنانا ہوگا: احسن اقبال
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے شہر کو خوبصورت بنانے کے وژن کے تحت لاکھوں روپے مالیت سے تیار کی گئی ماڈل ریڑھیاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاجروں میں تقسیم ہونے کی بجائے چیمبر لین روڈ پر کھڑی کھڑی ناکارہ ہو رہی ہیں۔
    • اسلام آباد:آئی ایم ایف کے مالیاتی امور کے ڈائریکٹر راڈریگو والڈس ٹیکس ریفارمز کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • میجر وجاہت وحید شہید کی نمازجنازہ ادا، لاہور میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
    • وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا دورہ منسوخ
    • بلوچستان میں قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل میرٹ اور دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے:طلال چودھری
    • ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے اسامہ مجید چیمہ کی فائل فوٹو جبکہ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التوا اور شکایات کی درخواستوں کا عکس۔
    • ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم جاریرہے گی: بلال اظہر کیانی
    • مولانا فضل الرحمان ماضی کے بیانات اور موجودہ موقف میں تضاد کی وضاحت کریں: دانیال چودھری
    • پشاور سکول سا نحے کی رپورٹ میں عمارت اور تعمیر سے متعلق چشم کشا انکشافات
    • پنجاب کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل
    • اسامہ مجید چیمہ نے رات گئے تک دوستوں کے ساتھ آفس میں محفلیں جمانا معمول بنا رکھا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (کامرس رپورٹر) دی بینک آف پنجاب (BOP) نے نووا کیئر ہاسپٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے لیے 17 ارب روپے کی سنڈیکیٹڈ اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ سہولت کی مالی تکمیل (Financial Close ) کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ دستخطی تقریب میں منصوبے کے اسپانسرز، انتظامیہ اور شریک مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔ یہ فنانسنگ اسلام آباد میں 250 بستروں پر مشتمل تیسرے درجے کے علاج کے ہسپتال اور اس سے منسلک ایک فیڈر کلینک کی تعمیر کے لیے فراہم کی جائے گی۔ نووا کیئر ہاسپٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان کا پہلا اور واحد ہسپتال ہے جسے امپیریل کالج ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ سے وابستگی حاصل ہے۔ منصوبے میں اسپانسرز کی جانب سے 11.5 ارب روپے کی ایکویٹی سرمایہ کاری کے ساتھ منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 28.5 ارب روپے ہے۔ یہ پاکستان میں کسی نئے سرے سے تعمیر ہونے والے ہسپتال کے لیے سنڈیکیٹڈ اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ کے تحت فراہم کی جانے والی پہلی سہولت ہے، جو صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے طویل مدتی مالی وسائل کی فراہمی میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔ بینک آف پنجاب نے اس سہولت کی تشکیل اور انتظام میں انٹر کریڈیٹر ایجنٹ کا کردار ادا کیا، جبکہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر جوائنٹ مینڈیٹڈ لیڈ ایڈوائزر اینڈ ارینجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے شریک ارینجر کی حیثیت سے حصہ لیا، جبکہ پیئر انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے سنڈیکیٹ کے مالیاتی اداروں کے طور پر فنانسنگ میں شرکت کی۔ بینک آف پنجاب کی جانب سے5.8 ارب روپے کی فنانسنگ کا عزم پاکستان کے شعبہ صحت کے لیے اس منصوبے کی اہمیت پر بینک کے اعتماد کا مظہر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ظفر مسعود نے کہا: صحت کی اہمیت ہم سب کی زندگیوں سے جڑی ہے۔ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر ہم میں سے ہر شخص نے اپنے یا اپنے کسی عزیز کے علاج کے لیے طبی سہولت کی ضرورت محسوس کی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ایک معیاری ہسپتال اور ماہر ڈاکٹر کس طرح زندگی میں فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نووا کیئر ہمارے لیے محض ایک فنانسنگ ٹرانزیکشن سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ اُن لوگوں کی دیکھ بھال، عزتِ نفس اور فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری ہے جنہیں یہ ہسپتال طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی انتخابات میں دھاندلی بھارتی شہری بھی ملوث نکلے فرد جرم عائد

      اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غروب آفتاب کا خوبصورت منظر۔

      بسنت ائیندہ سال 2027 میں 12 , 13, 14 مارچ منائی جائے گئی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.