لاہور(افضل سیال سے )ایل ڈی اے کی خواتین افسران سے نامناسب برتائو،رات کے وقت گھر سے
میٹنگ کے نام پر بلا کر ہراساں کرنے ، گالم گلوچ اور دھمکیوں کے سنگین الزامات، طاقتور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز اسامہ مجید چیمہ کے خلاف تاحال کاروائی نہ ہوسکی ۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا کار ، اور دیگر افسران کی جانب سے اعلیٰ حکام کو دی جانے والی درخواستوں پر بھی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ خواتین کو ہراساں کرنے اور اختیارات کا بے دریغ ناجائز استعمال کی شکایات کے باوجود اسامہ مجید چیمہ کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ایل ڈی اے کی خواتین افسران عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں ۔تفصیل کے مطابق ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈی جی اسامہ مجید چیمہ کی خواتین افسران سے نامناسب برتائو، رات کے وقت گھر سے میٹنگ کے نام پر بلا کر ہراساں کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، گالم گلوچ اور دھمکیوں کے سنگین الزامات سامنے آنے کے باوجود طاقتور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز اسامہ مجید چیمہ کے خلاف تاحال کاروائی نہ ہوسکی ، اسامہ مجید کے رویے ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف ایل ڈی اے کی خواتین اور دیگر افسران کی جانب سے باقاعدہ درخواستیں دی گئی ہیں لیکن تاحال اسامہ مجید کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ہے ، خبریں کو ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق اسامہ مجید کے خلاف شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ایل ڈی اے کی خواتین عدم تحفظ کاشکار ہو گئیں ، اسامہ مجید چیمہ کے خلاف خواتین افسران کو ہراساں کرنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھی تحریک التوا کار جمع کروائی گئی ہے تحریک التوا کار میں اسامہ مجید کی جانب سے خواتین افسران کو ہراساں کرنے ، اختیارات کے ناجائز استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق اسامہ مجید کے خلاف کاروائی نہ ہونا ایل ڈی اے کے احتسابی عمل پر سوالیہ نشان بن چکا ہے اور اس تاثر کو تقویت ملی ہے کہ یہاں طاقتور کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی۔
بریکنگ نیوز
- یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
- ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
- لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
- سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
- پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
- شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
- ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
- سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان کا فضائی نظام متاثر
- غلام اسحاق خان کی بیسویں برسی 27اکتوبر کو منائی جائے گی
- سائبر کرائم متاثرین کیلئے بڑی سہولت پولیس ہیلپ لائن 15کو این سی سی آئی اے سے منسلک کر دیا گیا
- ملک میں شدید سردی کا دورانیہ 50 روز تک محدود ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کھاد کی قیمت اور سپلائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کے اعزاز میں کیش پرائز ایوارڈ تقریب
- فلیٹس کی الاٹمنٹ پالیسی تیار، فیز تھری بھی مکمل کیا جائیگا:بیرسٹر عقیل
- ڈیلاس، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعیدشیخ پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026ء سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فیس بک، انسٹا پرگالی دینے والے کو3 کروڑ 80لاکھ تک جرمانے کی وارننگ
- دوطرفہ تعلقات سے متعلق شاہ سلمان کو امیر قطر کا تحریری پیغام موصول
- کراچی میںفائرنگ کے دو واقعات ، خاتون سمیت 2 افراد زخمی
