ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر کسی کی توہین کرنے، تضحیک آمیز تبصرے کرنے یا ہتکِ عزت پر مبنی مواد شائع کرنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ انہیں قید اور 5 لاکھ درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تنبیہ متحدہ عرب امارات کی ملک گیر آگاہی مہم دی یو اے ای اِز سیف وِد یور ڈیجیٹل اویئرنیس کے تحت جاری کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں اور رہائشیوں میں انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور سائبر جرائم سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔
