Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین
    • چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی
    • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی
    • جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے لانے کیلئے خلائی مشن روانہ کر دیا
    • بنگلا دیش کا جوہری توانائی کے شعبے میں تاریخی سنگِ میل عبور
    • امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی امریکی انویسٹرز کو پاکستان میںسرمایہ کاری کی دعوت
    • ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف
    • بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں منعقدہ وزیر اعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود ،میٹرک پہلا سالانہ امتحان2026کے پوزیشن ہولڈرطلبا وطالبات سے اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
    • برطانیہ کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے میں حصہ لینے والے افراد پرپابندیاں عائد کرنیکا اعلان
    • پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
    • لاہور:ریلوے کوارٹرز کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں احتجاج کر رہے ہیں۔
    • یوکرین کے روسی ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈیٹا سینٹرز پر حملے، لاکھوں افراد کی رقم تک رسائی متاثر
    • ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار، مقدمہ درج
    • وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کو دورہ چین پر بریفنگ، سرمایہ کاری کے 34 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں
    • لاہور:کسان اپنے کھیت میں فصل اگانے سے پہلے ٹریکٹر کی مدد سے سطح ہموار کر رہا ہے۔
    • سرگودہا ‘ تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میںگرگئی ،ڈرائیور جاں بحق
    • پاک امریکہ معدنیات ‘ کان کنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ورلڈ پولیو ڈے پر تقریب کا انعقاد
    • شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
    • ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے 2خواتین جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کے اعزاز میں کیش پرائز ایوارڈ تقریب

    By Khabrain Newsاکتوبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کے زیرِ اہتمام میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں وزیراعلی پنجاب کیش پرائز ایوارڈ تقریب بورڈ کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز سیکرٹری بورڈ محمد فہمید نے تلاوتِ لامِ پاک سے کیا۔ تقریب کے دوران نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو کیش پرائز سے نوازا گیا اور پوزیشن ہولڈرز میں فی کس ایک لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے طلبہ و طالبات کی محنت، قابلیت اور نمایاں تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا۔ ایسے اقدامات نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ انہیں مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔انہوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی مسلسل محنت، والدین کی رہنمائی اور اساتذہ کی لگن کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا روشن مستقبل باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور محنتی نوجوانوں سے وابستہ ہے، جبکہ تعلیم قوموں کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں نظامِ تعلیم کی بہتری، میرٹ کا فروغ اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی شامل ہیں۔ تعلیمی بورڈ راولپنڈی بھی میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شفافیت، محنت اور قابلیت کی بنیاد پر طلبہ کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر تنویر اصغر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 کے نتائج کی تیاری کے لیے بورڈ کے عملے نے بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے طلبہ کی کامیابی میں والدین اور اساتذہ کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔تقریب طلبہ و طالبات کی تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف، ان کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی میدان میں میرٹ و محنت کے فروغ کے عزم کے ساتھ منعقد ہوئی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین

      چوہدری سالک کی کوششوں سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملے، غلام مصطفی

      پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نظرثانی کے بعد3.65 فیصد رہ گئی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.