پشاور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے
اسد قیصر اپنے بھائی کو وزیراعلی بنانا چاہتے ہیں، محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے عمران خان ہٹا سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ بعض پارٹی ارکان کی سیطرف میڈیا پر قیادت کی کردار کشی قابل مذمت ہے، پارٹی میں نظم و ضبط کا شدید فقدان ہے، کسی ممبر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اجلاس کے اندرونی کہانی میڈیا پر بیان کرے۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی قابل احترام اور سینیئر پارلیمنٹیرین ہیں، اچکزئی صاحب کو ہٹائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، عمران خان نے اچکزئی صاحب کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہے وہی ہٹا سکتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ سے درخواست کرتا ہوں پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں، دونوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے عمران خان ہی ہٹا سکتے ہیں: شوکت یوسفزئی

