Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
    • ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
    • سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
    • 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
    • پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
    • سر گودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ریلوے ٹرین ساندل ایکسپریس بحال
    • تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی، بھاری جرمانے اور دکانیں سیل
    • کامرہ روڈ پر کباڑ خانے میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(عرفان چوہان سے)چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں، سائن بورڈ کمپنیوں کو کنٹریکٹ میں مبینہ غیر قانونی توسیع اور ریکوری میں سالانہ کروڑوں روپے کے مبینہ نقصان کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ متعلقہ ریکارڈ بھی مبینہ طور پر دستیاب نہیں۔ ذرائع کے مطابق سائن بورڈ برانچ کے انچارج سعد اللہ کافی عرصے سے ریونیو اور سائن بورڈ کے معاملات دیکھ رہے ہیں، جس کے باعث ان کے زیر نگرانی معاملات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باوجود مثر نگرانی اور احتساب نہ ہونے کے باعث معاملات بدستور جاری ہیں اور متعلقہ افسران و اہلکاروں سے مبینہ طور پر کوئی مثر بازپرس نہیں کی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق بھاری بھرکم گی سائن بورڈز لگانے والی بعض کمپنیوں کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود نہ تو سائن بورڈز اتارے جاتے ہیں اور نہ ہی نئے کنٹریکٹ کا شفاف عمل مکمل کیا جاتا ہے بلکہ مبینہ طور پر سابقہ کنٹریکٹ کو ہی غیر قانونی طریقے سے جاری رکھا جاتا ہے۔ کچہری راولپنڈی، پرانا ایئرپورٹ روڈ، راول روڈ، ٹیپو روڈ، رحیم آباد، سکیم تھری، گلستان کالونی، جی ٹی روڈ، جھنڈا چیچی، بوستان خان روڈ، لال کرتی روڈ، ڈھیری حسن آباد روڈ، لالہ زار روڈ، تلسہ روڈ، خواجہ کارپوریشن روڈ اور ڈیفنس روڈ پر روزانہ، 10 روزہ، 15 روزہ اور ماہانہ بنیادوں پر لگائے جانے والے ڈیجیٹل سائن بورڈ، ایل ای ڈی سائن بورڈ، وال سائن بورڈ، روف ٹاپ سائن بورڈ، بل بورڈ، ہولڈنگ سائن بورڈ، پینا فلیکس، الیکٹرک بورڈ اور ٹاور سائن بورڈز کی ریکوری اور اجازت ناموں کا مکمل ریکارڈ مبینہ طور پر موجود نہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ان معاملات میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں، جبکہ بعض اہلکاروں پر کمپنیوں سے مبینہ ملی بھگت اور کمیشن وصول کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ اگر ریونیو اور سائن بورڈ برانچ کا مکمل ریکارڈ قبضے میں لے کر خصوصی آڈٹ کرایا جائے تو اصل صورتحال سامنے آ سکتی ہے اور کینٹونمنٹ بورڈ کو ہونے والے مبینہ مالی نقصان کا تعین بھی ممکن ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ریکارڈ کی عدم دستیابی بھی معاملے کو مزید مشکوک بناتی ہے۔ شہری و سماجی حلقوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ سائن بورڈ انچارج سعد اللہ سمیت متعلقہ افسران و اہلکاروں کے زیر نگرانی ہونے والے معاملات کی مکمل انکوائری، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور ریونیو و سائن بورڈ برانچ کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے تاکہ مبینہ بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا تعین اور حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار

      نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر

      راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.