اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) کامرہ روڈ پر کباڑ خانے میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا،تفصیلا ت کے مطابق اٹک کامرہ روڈ پر نادرا آفس کے قریب واقع کباڑ خانے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔
