Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
    • ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
    • سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
    • 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
    • پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس، کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کے ہمراہ (FGEHA) کے مختلف سیکٹرز G-14، G-15/3 اور F-14/F-15 کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ ڈائریکٹرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی کمشنر (LAC) اور ٹیکنیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔ ڈائریکٹر لینڈ اور دیگر افسران نے سیکرٹری ہاسنگ کو اراضی کے حصول، قبضہ، ترقیاتی کاموں اور بنیادی شہری سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری ہاسنگ نے G-14/2-3 میں حالیہ ایکوائر کی گئی اراضی اور حاصل شدہ قبضے کا معائنہ کرتے ہوئے بجلی، گیس، سڑکوں، ہارٹیکلچر، رین واٹر ہارویسٹنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مثر اور بروقت اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے G-14/1 میں پوزیشن اور ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کا عمل جلد مکمل کرنے جبکہ G-14/2-3 میں قائم غیر قانونی مساجد کی قانونی حیثیت محکمہ اوقاف کے ساتھ رابطے سے واضح کرنے کی ہدایت بھی کی۔G-15/3 کے دورے کے دوران سیکرٹری ہاسنگ نے غیر قانونی قبضوں کو قانون کے مطابق جلد واگزار کرانے، مرکزی سڑکوں کو G-14 سے منسلک کرنے اور G.T. Road سے رابطہ بہتر بنانے کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مرکزی سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس اور مناسب مقامات پر اسٹریٹ سائن بورڈز کی تنصیب پر بھی زور دیا۔F-14/F-15 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری ہاسنگ نے بارش کے پانی کی نکاسی، پانی کے بہا اور مستقبل کے Water Management کے لیے مثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے نالوں پر مناسب مقامات پر Check Dams کی تعمیر، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے اور جدید Rainwater Harvesting Systems متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا اور زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے باقی ماندہ پلاٹس کا قبضہ جلد حاصل کرنے اور حالیہ بارشوں کے باعث متاثرہ یا مخر ہونے والے ترقیاتی کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ F-14 کے انٹری گیٹ کے لیے جدید شہری منصوبہ بندی کے مطابق مناسب ڈیزائن اور پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔گرین انکلیو-I منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاسبعد ازاں FGEHA ہیڈ آفس میں گرین انکلیو-I منصوبے کو قابلِ عمل بنانے اور درپیش مسائل کے عملی، مثر اور Cost-Effective حل کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں، جنرل منیجر NESPAK، پروجیکٹ ڈائریکٹر گرین انکلیو-I، محسن سردار، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس نے منصوبے کے ممکنہ حل تجویز کرنے کے لیے جوائنٹ انجینئرنگ ایڈوائزر منسٹری آف ہاسنگ اینڈ ورکس، ڈائریکٹر ٹیکنیکل FGEHA، پروجیکٹ ڈائریکٹر گرین انکلیو-I اور جنرل منیجر NESPAK پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے دو دن کے اندر جامع سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ ٹیم تکنیکی، مالی اور انتظامی پہلوں کا جائزہ لے کر منصوبے کو مثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے قابلِ عمل اور کم لاگت آپشنز تجویز کرے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل FGEHA، کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو بہتر، محفوظ اور معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے FGEHA کے تمام منصوبوں میں ترقیاتی سرگرمیاں مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کی جائیں گی۔ سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس نے FGEHA کے افسران اور ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیکٹرز کو جدید، خوبصورت، ماحول دوست اور مثالی رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود

      سی ڈی اے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم

      راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ نتائج کا اعلان

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.