مری(نمائندہ خبریں)سابق ضلع ناظم مری سردار محمد سلیم خان اور پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر سردار منصور سلیم کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا انتظامیہ نے ہالی ڈے گرینڈ ہوٹل بھوربن کو سیاحوں سے خالی کرا کے سیل کر دیا جبکہ سردار منصور سلیم و دیگر پی ٹی آئی کے رہنماں ورکرز کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران ہوٹل میں موجود سیاحوں کو باہر نکال کر ہوٹل کو سیل کیا گیا دوسری جانب سردار منصور سلیم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری رہنے کی اطلاعات ہیں جبکہ گزشتہ روز ظہیر آحمد ستی ،راجہ سعد سراج کیٹھوال کو گرفتار کیا گیا ان رہنماں کی گرفتاری اور چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان اور عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے اور کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے اقدامات غیر قانونی قرار دیا ہے ۔
