راولپنڈی اور اسلام آباد میں 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر یا معطل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدامات 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب متوقع سیاسی احتجاج اور لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا حصہ ہیں۔ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی اور اٹک کے بعض مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس محدود کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں برہما، باہتر، ٹیکسلا، واہ کینٹ، چکری اور بعض دیگر حساس مقامات پر موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بعض مقامات پر 2G، 3G اور 4G سروسز کو ڈاؤن گریڈ یا بند کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

