Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرکاری ملازمین کا ورک فرام ہوم،ایندھن میں کمی، حکومت کاکفایت شعاری اقدام نافذ

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے لیے مزید اقدامات نافذ کر دیئے، جس کا باقاعدہ  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 50 فیصد ملازمین دفاتر سے جبکہ 50 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ٹیلیفون، ای میل اور واٹس ایپ پر دستیاب رہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 27-2026 ء کے نان ای آر ای بجٹ میں بھی 5 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام اقسام کی پائیدار اشیاء کی خریداری پر پابندی ہوگی، تاہم آئی ٹی سامان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی ورچوئل طریقے سے منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کفایت شعاری کے تحت اجلاسوں کی تعداد کو کم سے کم سطح پر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کے لیے غیرملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم ضروری سرکاری امور سے متعلق دیگر ہدایات نوٹیفکیشن میں دی گئی شرائط کے مطابق ہوں گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیرملکی وفود کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیوں کے علاوہ سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری فنڈز سے منعقد ہونے والے سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ اخراجات میں مزید کمی کے لیے سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ملازمین کو اسٹیشن چھوڑنے سے قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اضافی کفایت شعاری کے یہ تمام اقدامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

      شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار

      نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر

      تازہ ترین

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.